سرمد صہبائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سرمد صہبائی (پیدائش 1945 لاہور [1] [2] ) ایک پاکستانی شاعر، ڈراما نگار، فلم اور تھیٹر ہدایت کار ہیں، انھوں نے اردو، پنجابی اور انگریزی زبانوں میں کام کیا۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم[ترمیم]

سرمد صہبائی 1945 میں لاہور ، پنجاب، برطانوی ہندوستان میں پیدا [1] ۔ انھوں نے گورنمنٹ کالج لاہور میں تعلیم حاصل کی، جہاں وہ اپنی اردو شاعری کے لیے مشہور تھے۔ [1]

کیریئر[ترمیم]

سرمد نے 1968 میں اسکرپٹ پروڈیوسر کے طور پر پی ٹی وی میں اپنے کیرئیر کی پہلی کامیابی حاصل کی۔ پھر سرمد صہبائی پاکستانی ادبی منظر نامے پر ایک شاعر کے طور پر نمودار ہوئے اور 1970 کی دہائی کے اوائل میں تھیٹر میں قدم رکھا۔ [3] ان کے شعری مجموعے میں نیلی کے سو رنگ ، ان کہی باتوں کی تھکن ، لاقات ، راجا کا بیاہ شامل ہیں۔ انھوں نے منٹو کی نئی قانون اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے ڈھالا۔ انھوں نے تھیٹر ڈراما دی ڈارک روم ، [3] پنجابی زبان کے دو ڈرامے پنجواں چراغ ، اوس گلی نہ جاویں اور ایک دستاویزی فلم مغلز آف دی روڈ لکھی۔ [3]

بطور مصنف ان کی فلم ماہ میر (2016 کی فلم) تھی جو 2016 میں امریکا میں غیر ملکی زبان کے اکیڈمی ایوارڈز میں پاکستان کی نامزدگی تھی۔

سرمد صہبائی نے ایک ٹی وی ڈراما مور محل (2016 ٹی وی سیریل) بھی لکھا جو جیو ٹی وی پہ نشر کیا گیا اور 2016 میں پاکستانی ٹیلی ویژن پر نشر ہوا۔ یہ ٹی وی ڈراما سیریل قدیم ہندوستان میں نوآبادیاتی دور کی تصویر کشی کرتا ہے اور اس کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ ہیں۔ ۔

اداکار منظر صہبائی ان کے بھائی ہیں۔

ایوارڈز اور پہچان[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ Sarmad Sehbai Poetry - Sarmad Sehbai Shayari, Urdu Ghazal, Nazam Collection UrduPoint website, Retrieved 21 October 2021
  2. "Sarmad Sehbai: A leading modern Urdu poet and playwright from Pakistan"۔ rekhta.org website 
  3. ^ ا ب پ
  4. (Associated Press of Pakistan) President confers civil awards Dawn (newspaper), Published 24 March 2021, Retrieved 22 October 2021

بیرونی روابط[ترمیم]