محمد اسرار ترین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد اسرار ترین
معلومات شخصیت
جماعت بلوچستان عوامی پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سردار محمد اسرار ترین ،ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو اگست 2018 سے اگست 2023 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے۔

سیاسی کیریئر[ترمیم]

2008 کے عام انتخابات میں انھوں نے اپنے حلقہ این اے 263 سے پی ایم ایل ق کے ٹکٹ پر پی ایم ایل ن کے امیدوار سردار یعقوب ناصر کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سردار اسرار ترین پر دھاندلی کے الزامات کی وجہ سے مئی 2011 میں انھیں ان کے حلقے سے ہٹا دیا گیا تھا لیکن بعد میں انھوں نے دوبارہ اپنے حریف امیدوار کے خلاف پٹیشن کی اور جون 2012 میں فیصلہ ان کے حق میں آگیا، اورانہیں دوبارہ عہدے پر بحال کر دیا گیا۔ مارچ 2008 میں، پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑا لیکن وہ ناکام رہیں اور فہمیدہ مرزا کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ زرداری حکومت میں اپوزیشن میں رہنے کے باوجود سیاسی حوالے سے ان کے قریب رہے۔ وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کے طور پر حلقہ NA-258 (لورالائی-کم-موسی خیل-کم-زیارت-کم-دکی-کم-ہرنائی) سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ وہ عمران خان کے دور حکومت میں رکن قومی اسمبلی رہے لیکن 9 اپریل 2022 کو عمران خان کی حکومتوں کی برطرفی کے بعد انھیں شہباز شریف کی کابینہ میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار کے طور پر شامل کیا گیا اور 19 اپریل 2022 کو حلف اٹھایا۔ آصف زرداری کی حمایت کے باعث انھیں بھی کابینہ میں شامل کیا گیا، حالانکہ ان کے حریف امیدوار سردار یعقوب ناصر جو نواز شریف کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں نے بہت کوششیں کیں اور مخالفت کی لیکن آصف زرداری کی حمایت کی وجہ سے سردار اسرار ترین نے اپنا عہدہ حاصل کر لیا۔ وہ 9 اگست 2023 تک اس عہدے پر فائز رہے۔

حوالہ جات[ترمیم]