"اردونامہ فورم" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
نیا صفحہ: {{Infobox website | name = {{Nastaliq|اردونامہ فورم}} | logo = thumb|Logo | screenshot = File:Urdunama f...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 10:04، 11 اکتوبر 2014ء

اردونامہ فورم
Logo
Scree Shot
سائٹ کی قسم
ویب پورٹل
دست‌یابیونیکوڈ اردو
صدر دفتر
مالکماجد چوہدری
آمدنیکوئی نہیں
ویب سائٹUrdu Nama Forum
الیکسا درجہPositive decrease 410,604 (Oct 14)[1]
تجارتینہیں
اندراجاختیاری
صارفین1150
آغاز01 اپریل 2005
موجودہ حیثیتآن لائن

اردونامہ فورم یونیکوڈ اردو زبان پر مشتمل ایک پاکستانی ویب فورم ہے۔ [2] ممکنہ طور پر اردونامہ فورم پاکستان کی پرانی ترین اردو ویب سائیٹس اور بڑے ترین اردو فورمز میں سے ایک ہے۔ [3]

ماضی

اردونامہ فورم کا باقاعدہ آغاز اپریل 2005 میں کیا گیا۔ شروع میں اردونامہ ایک مفت دستیاب ڈومین اور ہوسٹنگ اکاؤنٹ پر شروع کیا گیا جس کا نام اردو زونک ڈاٹ کام تھا۔ [4] اس وقت یہ ایک مکمل ویب سائیٹ کے روپ میں تھا اور اس میں فورم کے لئے بزمِ اردو کے نام سے ایک الگ خانہ موجود تھا۔ [5]۔ نومبر 2009 میں اردونامہ نے اپنا ڈومین نیم اور ہوسٹنگ خریدنے کے بعد نئے ایڈریس اردونامہ ڈاٹ آرگ پر منتقلی کر لی۔[6].[7].

Urdu Nama Forum History

اغراض و مقاصد

2005 کے آغاز میں جب پاکستان کے اکثر علاقوں میں انٹرنیٹ دستیاب ہو چکا تھا تب انٹرنیٹ پر اردو زبان میں موجود ویب سائیٹس کی تعداد تقریبا نا ہونے کے برابر تھی اور جو ویب سائیٹس موجود تھیں وہ بھی کچھ لوگوں نے ذاتی مقاصد کےلئے بنائیں تھیں مگر ایک عام آدمی کو اس کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔ ایک عام آدمی کی اسی ضرورت کو پورا کرنے اور اردو زبان میں معلومات کے فراہمی کے مقاصد ہو مدنظر رکھتے ہوئے اردونامہ کا اجرا عمل میں لایا گیا۔ اگرچہ اردونامہ سیریز کی پہلی سائیٹ مکمل طور پر تصویر اردو پرمشتمل تھی مگر اس میں بھی بہت سارے موضوعات کا احاطہ کیا گیا تھا۔[8] اردونامہ کے اپنے ڈومین اور ہوسٹنگ پر منتقل ہونے کے ساتھ ہی سائیٹ کو مکمل طور پر یونیکوڈ اردو میں تبدیل کر دیا گیا۔ شروع سے اب تک اردونامہ فورم کے بنیادی اغراض و مقاصد انٹرنیٹ پر اردو زبان و ادب کا فروغ ہی رہے ہیں۔ اردونامہ فورم کے نمایاں پہلو درج ذیل ہیں۔

  • اسلامی معلومات اور گفتگو کے سلسلے
  • اردو زبان و ادب
  • انٹرنیٹ کی فنی معلومات
  • کمپیوٹر کی تعلیم
  • کمپیوٹر کے متعلقہ معلوماتی مواد کی فراہمی
  • آڈیو، ویڈیو اور تصویری شکل میں ٹوٹیوریلز
  • سوشل میڈیا کی تربیت
  • خبریں اور تجزیئے
  • ویڈیوز اور تصاویر کی شئیرنگ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • کچن کارنر وغیرہ وغیرہ

انتظامیہ

چونکہ اردونامہ فورم ایک تنظیم کی طرح کام کر رہا ہے اس لئے اس کے انتظام و انصرام کے لئے کسی ایک شخص پر انحصار نہیں کیا جاتا بلکہ اس کے معاملات کو دیکھنے کے لئے ایک انتظامی ڈھانچہ ترتیب دیا گیا ہےجس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

  • منتظمینِ اعلیٰ = 04
  • مدیران عام = 04
  • انتظامی کارکن = 09

مستقل کی منصوبہ بندی

اوپر بیان کردہ حالات صرف ایک آغاز ہے، کامیابی کےدس سال سے زیادہ عرصہ کی محنت کے بعد اردونامہ اب اس نہج پر کام کر رہا ہے کہ اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جائے۔ اس سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر اردونامہ ڈیجیٹل لائبریری کا قیام عمل اردونامہ کتاب گھر کی شکل میں آ چکا ہے۔ اس کے علاوہ مستقبل قریب میں اردونامہ وسیع پیمانے پر سوشل میڈیا خاص طور پر فیس بک اور ٹوٹئر پر اپنے نیٹ ورک کو بڑھا کر ان سائیٹس پر موجود لوگوں تک معلومات کی رسائی کے لئے کاوش کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں مستقبل میں اردونامہ سافٹ وئیر اور ویب سائیٹ ڈائزیننگ کی مفت تربیتی ورکشاپس کی مد میں بڑے پیمانے پر کام شروع کرنے کےلئے کام کر رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ انڈرائیڈ اپلیکشن بنانے کےلئے ایک مفت تربیتی پلیٹ فارم مہیا کرنا بھی اردونامہ کے ارادوں میں شامل ہے۔

محصولات و کمائی

چونکہ اردونامہ کلی طور پر ایک غیر کاروباری اور غیر منافع بخش ادارہ ہے اس لئے بدقسمتی سے ہمیشہ اردونامہ کےلئے محصولات کا حصول ایک مسئلہ رہا ہے اور یہی وہ بنیادی وجہ ہے جو اردونامہ نیٹ ورک کو وسعت دینے میں آڑے آتی ہے۔ حتیٰ کہ اردونامہ کو اپنی ڈومین اور ہوسٹنگ فیس دینے کے لئے بھی ہمیشہ چندہ اکٹھا کرنے کے ضرورت ہوتی ہے۔ البتہ صارفین اردونامہ کا تعاون اس بارےمیں مثالی ہے اور جب بھی ان سے اس مد میں اپیل کی گئی تھوڑے دنوں میں ہی اردونامہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ اپنی سالانہ فیس ادا کر سکے۔

گوگل رینکنگ

صفحہ کا رینک = 02 سٹیٹس گیارہ اپریل 2014 کو حاصل کیا گیا [9]

External Backlinks Referring Domains Backlinks EDU Backlinks GOV PR Quality
62544 115 01 03 Moderate

[10]

حوالہ جات

  1. "Urdu Nama Forum Alexa Info"۔ Alexa Internet۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 اکتوبر 2014 
  2. "اردونامہ کا انگریزی وکپیڈیا پر صفحہ" 
  3. "اردونامہ فورم" 
  4. "اردو زونک ڈاٹ کام" 
  5. "بزمِ اردو" 
  6. "اردونامہ فورم کا ماضی" 
  7. "اردونامہ اردو وکی کی فہرست میں" 
  8. "200 بہترین اردو ویب سائیٹس" 
  9. "اردونامہ گوگل پیج رینک" 
  10. "اردونامہ بیک لنکس" 

بیرونی روابط