مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی (تولد 1104ھ بمطابق 1692ء – متوفی 1174ھ بمطابق 1761ء) سندھ کے علم و ادب کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ شہر ٹھٹہ سے تعلق رکھنے والے اٹھارویں صدی کے عظیم محدث، یگانۂ روزگار فقیہ اور قادر الکلام شاعر تھے۔ کلہوڑا دور کے حاکمِ سندھ میاں غلام شاہ کلہوڑا نے انہیں ٹھٹہ کا قاضی القضاۃ مقرر کیا، انہوں نے بدعات اور غیر شرعی رسومات کے خاتمے کے لیے حاکم وقت سے حکم نامے جارے کرائے۔ ان کی وعظ، تقریروں اور درس و تدریس متاثر ہو کر بہت سے لوگ مسلمان ہوئے۔ ان کی تصانیف و تالیفات عربی، فارسی اور سندھی زبانوں میں ہیں۔ انہوں نے فقہ، قرآن، تفسیر، سیرت، حدیث، قواعد، عقائد، ارکان اسلام سمیت تقریباً تمام اسلامی موضوعات پر لاتعداد کتب تحریر و تالیف کیں، کتب کی تعداد کچھ محققین کے اندازے کے مطابق 300 ہے، کچھ محققین 150 سے زیادہ خیال کرتے ہیں۔ ان کی گراں قدر تصانیف مصر کی جامعہ الازہر کے نصاب میں شامل ہیں۔ ان کے مخطوطات کی بڑی تعداد بھارت، سعودی عرب، ترکی، پاکستان، برطانیہ اور یورپ کے بہت سے ممالک کے کتب خانوں میں موجود ہیں۔ پاکستان خصوصاً سندھ اور بیرونِ پاکستان میں ان کی کتب کے مخطوطات کی دریافت کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔
• … انسانی تاریخ میں سب سے پہلے گاڑی چلانے والی خاتون برتھا بنز (تصویر میں) تھی؟
• … کتب خانہ اسکندریہ کو 48 ق م میں ایک سے زائد مرتبہ جلایا جا چکا ہے تاہم اس وقت کتب خانہ میں کتب کی تعداد 700,000 کے آس پاس تھی؟
• … آئین ہند دنیا میں کسی بھی آزاد ملک کا سب سے ضخیم مکتوب دستور ہے؟
• … صدر ترکمانستان صفر مراد نیازاف نے اپنی مقدس کتاب روح نامہ کے لیے ملک میں مہینوں اور ہفتوں کے نام تبدیل کرنا شروع کیے؟
• … روبیک کیوب دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والا پہیلی گیم ہے؟
• … قرآن میں نبی موسیٰ کا نام 136 مرتبہ مذکور ہے، نبی عیسیٰ کا نام 25 مرتبہ مذکور ہے اور نبی محمد کا نام صرف چار مرتبہ مذکور ہے؟
آج کا لفظ
7
عموماً کہا جاتا ہے: ہم نے کپڑے دھلے لیکن درست جملہ یوں ہوگا: ہم نے کپڑے دھوئے اس لیے کہ: دھلنافعل لازم ہے جبکہ دھونافعل متعدی؛ واضح رہے کہ فعل لازم میں کوئی مفعول نہیں ہوتا۔
اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 161,072 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 161,072مضامین موجود ہیں۔
ویکیپیڈیا دنیا کی مختلف زبانوں میں بیک وقت شائع ہوتا ہے۔ اصل ویکیپیڈیا کا آغاز انگریزی میں 2001ء (2001ء) میں ہوا۔ اردو ویکیپیڈیا فی الوقت 161,072 مضامین پر مشتمل ہے۔
بہت سے دیگر ویکیپیڈیا بھی موجود ہیں؛ جن میں سے کچھ بڑے ویکیپیڈیا درج ذیل ہیں: