بادشاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

بادشاہ ایک ریاست کا حکمران ہوتا ہے جس کو اس ریاست کے تمام اختیارات حاصل ہیں ۔ اس قسم کی حکومت کو بادشاہت کہی جاتی ہے ۔ حکمران اگر عورت ہو تو ملکہ کہلاتی ہے ۔ بادشاہت میں عموماً بادشاہ کی اولاد اس کے جانشین ہوتی ہیں ، جن کو ولی عہد کہلاتے ہیں ۔ بادشاہ کے انتقال کے بعد اُن میں سب سے بڑا بادشاہ ہو جاتا ہے ۔

بادشاہ اور شہنشاہ[ترمیم]

بادشاہ اور شہنشاہ میں فرق ہوتا ہے۔ بادشاہ کی طاقت عموماً شہنشاہ سے کم ہوتی ہے۔ کیونکہ بادشاہ کسی ایک ملک کا شاہ ہوتا ہے، حالانکہ شہنشاہ کی حکومت ایک سے زیادہ (ملکوں کے مجموعے) پر ہوتی ہے۔ مثلاً سعودی عرب کا بادشاہ ہوتا ہے کیونکہ وہ صرف سعودی عرب پر حکومت کرتا ہے۔ لیکن مغل شہنشاہ ہوتے تھے کیونکہ وہ کئی ممالک (بھارت، پاکستان، افغانستان،بنگلہ دیش وغیرہ) پر حکومت کرتے تھے۔ بادشاہ کا مملکت پر اور شہنشاہ کا سلطنت پر قابو ہوتی ہے۔ ہر شہنشاہ ایک بادشاہ ہوتا ہے، لیکن ہر بادشاہ ایک شہنشاہ نہیں ہوتا۔ جیسے ہر رسول ایک نبی ہوتا ہے، لیکن ہر نبی ایک رسول نہیں ہوتا۔ اور اسی طرح ہر پولیس ایک انسان ہوتا ہے لیکن ہر انسان ایک پولیس نہیں ہوتا۔

شہنشاہ اورنگزیب

یہ بھی دیکھیں[ترمیم]