تبادلۂ خیال:چڑیا تتلی پھول (بچوں کے لئے تنویر پھولؔ کا تحفہ)

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

--Husainzaheer (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:10, 27 مئی 2014 (م ع و)حسین ظہیر

آپ نے جو اعتراض فرمایا ہے وہ مناسب نہیں ہے ۔ انگریزی ویکیپیڈیا میں پروین شاکر کا صفحہ بھی ہے اور اُن کے مجموعے "خوشبو" کا صفحہ بھی موجود ہے :

http://en.wikipedia.org/wiki/Khushbu اسی طرح تنویرپھول کا صفحہ بھی ہے اور اُن کی کتاب "چڑیا تتلی پھول" کا صفحہ بھی ہے : http://en.wikipedia.org/wiki/Chiryaa,_Titli,_Phool مزید عرض کردوں کہ ابھی حال میں اُردو ویکیپیڈیا کا جشن منایا گیا ہے جس میں مضامین کی تعداد بڑھانے کی گزارش کی گئی ہے اس لئے میں اپنی قومی زبان اُردو کی خدمت کے پیشِ نظر اُردو ویکیپیڈیا میں تراجم اور اور اپنی دلچسپی کے مطابق مضامین تحریر کر رہا ہوں ۔ اگر آپ اسی طرح بے جا اعتراضات کرنا چاہتے ہیں تو میں اُردو ویکیپیڈیا سے دست بردار ہو جاتا ہوں،ہماری قوم کی یہی بد قسمتی ہےکہ وہ تنگ نظری اورتنگ دلی کا شکارہے ؎ رکھیوغالبؔ مجھے اس تلخ نوائی سے معاف