رگڑ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 15:45، 20 دسمبر 2008ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: <small>''مزید استعمالات کیلئے دیکھئے: رگڑ (ضد ابہام)''</small> '''رگڑ''' <small>(Friction)</small>، ایک قوت ہے جو دو با...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

مزید استعمالات کیلئے دیکھئے: رگڑ (ضد ابہام)

رگڑ (Friction)، ایک قوت ہے جو دو باہم لگے سطوح (ٹھوس و ٹھوس / ٹھوس و سیال / ٹھوس و گیس) کی (ایک دوسرے پر) حرکت کے خلاف مزاحمت پیش کرتی ہے. مفہومِ عام و سلیس الفاظ میں یوں کہا جاسکتا ہے کہ رگڑ وہ قوت ہے جو ایک چیز کو دُوسری چیز پر سے پھِسل کر گُزر جانے سے روکتی ہے (یا روکنے کی کوشش کرتی ہے) [1].

یہ ایک بنیادی قوت نہیں ہے کیونکہ یہ باردار ذرّات جیسے برقیے، اولیے، جوہروں اور سالمات کے درمیان برقناطیسی قوت سے اخذ کی گئی ہے.

ٹھوس اور ٹھوس کے درمیان رگڑ کو خشک رگڑ جبکہ ٹھوس اور گیس یا مائع کے درمیان رگڑ کو سیال رگڑ کہا جاتا ہے. غیر متحرک اجسام کے درمیان رگڑ کو ساکن رگڑ جبکہ متحرک اجسام کے درمیان رگڑ کو حرکی رگڑ کہاجاتا ہے.

جب دو سطوح میں سے دونوں متحرک ہوں تو اُن کے درمیان رگڑ حرکی توانائی کو حرارتی توانائی یا گرمائش میں تبدیل کردیتی ہے.



مزید دیکھئے



حوالہ جات

  1. روئے خط اُردو انگریزی لُغت پر انگریزی لفظ Friction کا مفہوم