اسپائی ویئر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 19:40، 30 اکتوبر 2011ء از محبوب عالم (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: '''جاسوس مصنع''' (spyware) دراصل ایک ایسا مخبیث ہوتا ہے جسے کسی شمارندہ پر نصب کیا جاسکتا ہے اور پھر ی...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

جاسوس مصنع (spyware) دراصل ایک ایسا مخبیث ہوتا ہے جسے کسی شمارندہ پر نصب کیا جاسکتا ہے اور پھر یہ مخبیث اُس شمارندہ پر صارفین کے بارے میں معلومات اکٹھی کرتا ہے۔ شمارندہ پر جاسوس مصنع کی موجودگی صارف سے عموماً مخفی ہوتی ہے اور اِس کا سراغ لگانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ عام طور پر اِسے صارف کے ذاتی شمارندہ پر خفیہ طور سے نصب کیا جاتا ہے۔ تاہم کچھ جاسوس مصنع (مثلاً کلید نوشتہ گران (keyloggers)) ایسے بھی ہیں جنہیں کسی مشترک، دفتری یا عوامی شمارندہ کا مالک اپنے شمارندہ پر دوسرے صارفین کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے قصداً نصب کرتا ہے۔

جاسوس مصنع کو مصنوعِ جاسوسی اور جاسوسی مصنوع بھی کہاجاتا ہے۔


نیز دیکھئے

بیرونی روابط

  • StopBadware.org - ایک (گوگل اور سَن کا تعاون شدہ) غیرمنافع بخش گروہ، جس کا مقصد ’’قابلِ زیراثقال اطلاقہ جات (downloadable applications) کے بارے میں معتبر اور معروضی معلومات‘‘ فراہم کرنا ہے۔