ٹیکنالوجی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(زمرہ:طرزیات سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
بیسویں صدی کے عہد وسطـٰی میں انسان نے طرزیات پر اس قدر مہارت حاصل کر لی کہ وہ کرۂ ارض کی سطح سے آزاد ہو کر فضاء میں جا سکے۔

طرزیات یا (انگریزی: Technology) علم اور معلومات کے فنی اور عملی استعمال کو کہا جاتا ہے اور اس شعبہ علم کے دائرہ کار میں وہ تمام آلات بھی آجاتے ہیں اور وہ تمام دستورالعمل یا طریقۂ کار بھی کہ جو علمی معلومات کے عملی استعمال سے متعلق ہوتے ہیں۔ ٹیکنالوجی یا طرزیات کی اصطلاح عام طور پر طرازوں (techniques) کے ایک مجموعے کے لیے استعمال ہوتی ہے (مثال کے طور پر خلائی طرزیات) اور بعض اوقات اس کو ہندسیات (engineering) کی طراز یا ٹیکنیک استعمال کرتے ہوئے بنائی جانے والی کسی چیز (پیداوار یا پروڈکٹ) کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ کوئی تکنیکی کاروباری ادارہ اپنی بنائی ہوئی پیداوار کو ایک طرزیات کہ سکتا ہے، مثلا ہٹاچی طرزیات اور ABI طرزیات وغیرہ وغیرہ۔

وجہ تسمیہ[ترمیم]

  • انگریزی میں ٹیکنالوجی کا لفظ بنیادی طور پر دو یونانی الفاظ کا مرکب ہے
  • اردو میں ٹیکنالوجی کا لفظ بنیادی طور پر دو الفاظ کا مرکب ہے
    • طرز = اسلوب، وضع، انداز، طریقہ، فن، ٹیکنیک
    • یات = مطالعہ، علم، لوجی
ایک شکل طرزیات؛ یہ آبی اختراع ایک مسلمان علمدان بنام الرزاز الجزاری نے اس زمانے میں ایجاد کی تھی کہ جب آج کی ترقی پذیر ہی نہیں پسماندہ مسلمان قوم، علم اور طرزیار کے عروج پر تھی اور نئی اختراعات اور تخلیقات میں مصروف تھی۔

بیان[ترمیم]

طرزیات ایک بہت وسیع اصطلاح ہے اور نوع انسان کا اس سے تعلق اس وقت سے ہی جاری ہے کہ جب سے اس نے قدرتی اسباب اور وسیلوں کو سادہ اوزاروں میں بدلنا سیکھا۔ زمانہ قبل از تاریخ کے ادوار میں حضرت انسان کا آگ لگانے کے طریقے کا دریافت کرنا اور کسی وزنی چیز کے نیچے کوئی گول چیز رکھ کر اسے دھکیلنا (جس سے پہیے کی ایجاد ہوئی) سب کچھ طرزیات ہی کی ابتدائی اشکال ہیں۔ اور موجودہ دور میں آئیں تو بہت سی ایسی ایجادات و تکنیکیں ہیں جنہوں نے اس دنیا کو ایک نئی شکل میں ڈھال دیا ہے، ان میں www اور اس کی بنیاد یعنی شمارندہ (computer) وغیرہ اہم ہیں۔ ایک اور پہلو یہ کہ تمام تر طرزیات نے انسانی بھلائی کی جانب ہی رخ نہیں کیا بلکہ کثیر تعداد میں ایسی طرزیات بھی تخلیق کی جاچکی ہے اور کی جا رہی ہے کہ جو انسانیت ہی کو مٹا دینے کی بھر پور صلاحیت سے مالا مال ہے اور ان کی چند مثالوں میں نویاتی اسلحہ اور تعدیلہ قنبلہ جیسے مہیب ہتھیار شامل ہیں۔