سلامی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سلیوٹ سے رجوع مکرر)

سلامی یا فوجی سلام یا سلیوٹ ایک سلام ہے جو فوجی یا پولیس (سرکاری اہل کار) ایک دوسرے کو کرتے ہیں۔

کسٹم آف سروس بُک کے مطابق سلیوٹ دو قسم کے ہوتے ہیں۔ ایک رسمی تقریب یا موقعے پر جبکہ دوسرا غیر رسمی تقاریب یا مواقع پر۔

کسی بھی 'رسمی تقریب، موقع یا ڈیوٹی' پر صرف ان افراد، افسران کو سلیوٹ کیا جاتا ہے جو 'سرکاری طور پر اپنے عہدے اور رینک کی وجہ سے اس کے مستحق' ہیں۔

اس کے علاوہ اگر کسی افسر کے پاس اس کی 'اپائٹمنٹ سٹِک' موجود ہو اور وہ ڈیوٹی پر ہو تو چھڑی یا سٹک بغل میں رکھتے ہوئے اوپر کے گریڈ کے افسران کو سلیوٹ کرتے ہیں۔ اسے 'فارمل‘ یا ’رسمی' سلیوٹ کہا جاتا ہے۔

پولیس رولز 1934 کے مطابق افسران کے لیے جن شحصیات کو سلیوٹ کرنا لازم ہے ان میں وزرائے اعظم، صدر مملکت، وزیر داخلہ، سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ، مسلح افواج کے سربراہان اور سینیئر رینک کے تمام افسران شامل ہیں۔ کسی بھی پولیس افسر کا مسلح افواج کے خود سے سینئر افسران کو سلیوٹ بھی لازمی ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]