عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 10:38، 14 فروری 2019ء از ZumrahBot (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:1954ء میں قائم ہونے والے حکومتی شعبے)

عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی کونسل یا مرکزی عوامی حکومت چین کا بالادست ادارہ ہے۔ یہ چین کا اعلیٰ ترین انتظامی ادارہ بھی ہے۔ ریاستی کونسل وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم، ریاستی کونسلر، وزرا، مختلف کمیٹیوں کے سربراہان، آڈیٹر جنرل اور سیکریٹری جنرل پر مشتمل ہے۔ ریاستی کونسل کی ذمہ داری وزیر اعظم پر عائد ہوتی ہے جبکہ وزرا اور سربراہان اپنی وزارت اور کمیٹی کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔ ریاستی کونسل کے سیکریٹری جنرل وزیر اعظم کی قیادت میں ریاستی کونسل کے امور نمٹاتے ہیں۔ ریاستی کونسل کا اپنا ایک دفتر ہے جبکہ اس کے سربراہ سیکریٹری جنرل ہیں۔

حوالہ جات