فیروز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
فیروز ۔ Turquoise
Turquoise pebble, one inch (25 mm) long. This pebble is greenish and therefore low grade
General
Category Phosphate mineral
Chemical formula CuAl6(PO4)4(OH)8·4H2O
Identification
Colour Blue, blue-green, green
Crystal habit Massive, nodular
Crystal system Triclinic
Cleavage Good to perfect - usually N/A
Fracture Conchoidal
Mohs scale hardness 5-6
Lustre Waxy to subvitreous
Streak Bluish white
Specific gravity 2.6-2.9
Optical properties Biaxial (+)
Refractive index nα = 1.610 nβ = 1.615 nγ = 1.650
Birefringence +0.040
Pleochroism Weak
Fusibility Fusible in heated HCl
Solubility Soluble in HCl
References [1][2][3]

فیروزہ یا فیروزایک خوبصورت پتھر جو بہترین اور اعلی ترین قیمتی جواہر میں شمار ہوتا ہے۔

نام[ترمیم]

فیروزہ کو سنسکرت میں پیروج ، فارسی اور اردو میں فیروزہ اور انگریزی میں ٹرکوسائس اور ٹرکینا بھی کہتے ہیں۔یہ درجہ دوم کے یہ دنیا بھر میں روغنی چمک کا مشہور پتھر ہے اس کا رنگ سبز سفیدی مائل ہلکا و گہرا سبزی مائل اور آسمانی ہوتا ہے۔بعض فیروزے نیلے رنگ کے بھی ہوتے ہیں۔

مرکب[ترمیم]

فیروزہ چار دھاتی اجزا کا مرکب بتایا جاتا ہے جس میں المونیم،فولاد ، تانبا اور فاسفورس شامل ہے۔یہ آگ میں نہیں پگھلتا بلکہ اس کا صرف رنگ بھورا ہوجاتا ہے۔اس کا اندرونی اور بیرونی رنگ یکساں ہوتا ہے۔اس پتھر کا مزا پھیکا اور تاثیر سرد اور خشک ہے۔اچھے فیروزے پر تیزاب کا بھی اثر نہیں ہوتا۔ فیروزہ ایک قدیمی پتھر ہے اوریہ پتھر پہاڑ کی پرانی چٹانوں سے دستیاب ہوتا ہے۔ پختہ اور اچھے فیروزہ کا رنگ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔خام فیروزے کا رنگ جلد خراب ہوجاتا ہے۔

اقسام[ترمیم]

فیروزے کی دو مشہور اقسام ہیں

مشرقی فیروزہ[ترمیم]

مشرقی فیروزہ کا رنگ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔

مغربی فیروزہ[ترمیم]

مغربی فیروزے کو بون بھی کہتے ہیں اس کا رنگ خراب ہوکر سبز ہو جاتا ہے۔کیونکہ یہ ناپختہ خام ہوتا ہے اور اس میں فاسفیٹ چونے کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اس لئے اسے بون بھی کہا جاتا ہے۔

مزید اقسام[ترمیم]

حکمائے یونان نے فیروزے کی آٹھ اقسام بیان کی ہیں

  • 1۔سلیمانی
  • 2۔ آندیشی
  • 3 ۔آسمان گوں
  • 4 ۔اظہاری
  • 5 ۔فتحی ۔۔فیروزے کی یہ قسمیں خاکی رنگ کی ہوتی ہیں ۔۔۔ کرمان اور شیراز میں پائی جاتی ہیں۔اظہاری اور فتحی میں سفید دھبے پائے جاتے ہیں۔
  • سلیمانی اور آندیشی اور آسمان گوں فیروزے کی اعلیٰ اور بہترین قسمیں ہیں۔
  • 6 ۔گنجونیا ۔۔۔ اس پر آگ اثر نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی تیزاب اس پر اثر کرتا ہے
  • 7 ۔ورلوی
  • 8 ۔عبدالحمیدی

درجہ بندی[ترمیم]

  • جن فیروزوں میں سفید رنگ ملا ہوتا ہے یا سفید دھاری ہوتی ہے ساپانگی اور سربوم کہتے ہیں اور جن میں نیلے رنگ کی دھاری ہو انہیں نیل بوم کا نام دیا جاتا ہے۔
  • صلابت ۔۔۔ اس کی سختی چھ درجہ کی ہوتی ہے اور یہ شیشہ کو با آسانی کاٹ دیتا ہے۔طاقت و انعکاس واحد ہے۔گرمی اور آگ دینے سے اس کا رنگ سیاہی مائل ہو جاتا ہے۔
  • سب سے عمدہ فیروزہ نیشا پور ،کرمان(ایران) کا سمجھا جاتا ہے۔تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران میں دوہزار سال قبل سے فیروزہ دستیاب ہے۔
  • فیروزہ کا یہ خوبصورت پتھر نیپال ،تبت،امریکہ ،افغانستان،ایران ،صحرائے سینائی ،چین ،روس اور پاکستان میں پایا جاتا ہے۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Hurlbut, Cornelius S.; Klein, Cornelis, 1985, Manual of Mineralogy, 20th ed., John Wiley and Sons, New York ISBN 0-471-80580-7
  2. "Turquoise:turquoise mineral information and data"۔ mindat.org۔ اخذ کردہ بتاریخ 2006-10-04۔ 
  3. http://rruff.geo.arizona.edu/doclib/hom/turquoise.pdf Handbook of Mineralogy
  4. http://snaji.com/2014/08/12/feroza/

نگار خانہ[ترمیم]