قذفیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

قذفیات (Ballistics) میکانیات کا ایک علم جو مقذوفات (projectiles) خصوصاً گولیوں، ثقلی بم، پرتابہ جات اور اِن جیسے دوسری چیزوں کی پرواز، رَویّے اور اَثرات سے متعلق ہے اور اِسی بنا پر اِسے قذیفیات بھی کہاجاسکتا ہے۔ یہ ایک ایسا علم یا فن ہے جس میں کوئی مطلوبہ کارکردگی حاصل کرنے کے لیے قذائف کی طرحبندی (designing) اور تسریع (accelerating) کی جاتی ہے۔

سلیس زبان میں اِسے توپ سے گولے داغنے کا سائنسی مطالعہ کہاجاسکتا ہے۔

اشتقاقیات[ترمیم]

قذفیات عربی زبان کے مصدر لفظ قذف سے بنی اِصطلاح ہے جس کی ایک معنی پھینکنے کے ہوتے ہیں۔ قذفیات کو منجنیقیات بھی کہاجاتا ہے جو منجنیق (ballista) سے بنی اِصطلاح ہے۔[1][2] قذفیات سے متعلق اشیاء یا نتائج کو قذفی (Ballistic) یا قذیفی کہاجاتا ہے۔[3] چند متعلقہ الفاظ درج ذیل ہیں:

  • قذیفہ (اسم) : Projectile
  • قذائف : Projectiles
  • مقذوف : Projected
  • مقذوفات : Projectiles
  • گولا / گولہ / گلولہ : Shell
  • گولہ باری : Shelling

نیز دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]