پنسل تراش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
پنسل تراش

پنسل تراش یا شارپنر (انگریزی: Sharpener) پنسل کی نوک تراشنے کا ایک آلہ ہے۔ پنسل تراش میں لوہے کا ایک بلیڈ لگا ہوتا ہے، جب پنسل کو اس میں داخل کیا جاتا ہے تو وہ پنسل پر موجود لکڑی کی پرت کو باریک شکل میں چھلتا ہے۔

پنسل تراشنے کا عمل انیسویں صدی عیسوی تک چھری وغیرہ سے لیا جاتا تھا۔ پھر بیسویں صدی عیسوی میں تراشنے کے لیے آلات وجود میں آئے اور اس کے بعد پنسل تراش آہستہ آہستہ مختلف آلات کی شکل میں بننے لگا۔

پنسل تراش کی اقسام[ترمیم]

عام پنسل تراش
برقی پنسل تراش

پنسل تراش کی متعدد قسمیں ہیں:

  1. عام پنسل تراش: جس میں پنسل کو داخل کرکے ہاتھ سے گھمایا جاتا ہے۔
  2. ڈبیا نما پنسل تراش: اس میں پنسل تراش ایک ڈبی میں نصب ہوتا ہے۔
  3. میز پر نصب پنسل تراش: یہ پنسل تراش میز پر نصب ہوتا ہے، اندر ایک بلیڈ اور باہر سے گھمانے کے لیے ایک خاص چیز بنی ہوتی ہے۔ پنسل کو اندر ڈال کر باہر سے ہاتھ کے ذریعہ گھما دیا جاتا ہے اور اندر بلیڈ گھوم جاتا ہے اور یوں تراشنے کا عمل مکمل ہو جاتا ہے۔
  4. برقی پنسل تراش: پنسل کو اندر داخل کر دیا جاتا ہے۔ بجلی کی مدد سے اس کا بلیڈ گھومتا ہے اور بنا کسی دستی مدد کے پنسل کو تراش دیتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]