ڈرائیڈیکس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ڈرائڈیکس سے رجوع مکرر)

ڈرائیڈیکس (Dridex) ایک مالویئر (malware) کا نام ہے جسے Maksim Viktorovich Yakubets نامی روسی ہیکر نے بنایا ہے۔ اس پروگرام کی مدد سے اُس نے امریکا، برطانیہ اور دوسرے ممالک کے بینکوں سے 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ مالیت کی رقم چُرا لی۔
یعقوبٹس اور اس کے ساتھیوں کا یہ گروپ Evil Corp کہلاتا ہے اور ان کی آن لائن شناخت Aqua ہے۔ ان کا شکار بننے والی کمپنیاں بہت بڑی نہیں ہوتیں کیونکہ بڑی کمپنیاں اچھے اینٹی وائرس پروگرام استعمال کرتی ہیں۔
یہ مالویئر پہلی دفعہ 2011ء میں نمودار ہوا۔ یہ مالوئیر کسی ای میل کے ساتھ منسلک فائل کے ذریعے کمپیوٹر میں داخل ہوتا ہے اور بینک اکاونٹ سے متعلق معلومات چرا کر بینک ٹرانزیکشن شروع کر دیتا ہے جس کی رقم بالآخیر ہیکر کو منتقل ہو جاتی ہے۔ یہ مالویئر چالیس سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔
امریکا نے ہیکر یعقوبٹس کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 50 لاکھ ڈالر تک انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

  1. "They're True 21st Century Criminals" - Feds Indict 'Evil Corp' Hackers For $100 Million Crime Spree