مندرجات کا رخ کریں

نقل حرفی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(کلمہ نویسی سے رجوع مکرر)

نقل حرفی یا نقل لفظ[1] (انگریزی: Transliteration) دراصل کسی کلمے یا لفظ کو اس کی ادائیگی یا آواز کے مطابق ایک رسم الخط سے دوسرے رسم الخط میں لکھنے کو کہا جاتا ہے۔ مثلاً اگر کسی بھی زبان کے لفظ کو اردو میں اس کی ادائیگی کے لحاظ سے لکھا جائے جیسے Big Bang کو بگ بینگ تو یہ عمل نقل لفظ کہلائے گا، اس کو تلفظ نویسی بھی کہتے ہیں۔

بابائے اردو مولوی عبد الحق نے اپنی لغت میں ٹرانس لِٹرے شن کا مطلب ”انتقالِ الفاظ“ لکھا ہے۔[2]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. آغا افتخار حسین (1966)۔ "آئینۂ ادب"۔ اردو نامہ۔ کراچی: ترقی اردو بورڈ شمارہ 17: 107
  2. فرخندہ لودھی (1986)۔ اردو اور فارسی میں نقل حرفی (پہلا ایڈیشن)۔ اسلام آباد: مقتدرہ قومی زبان۔ ص 9