صارف:أبو عبدالبر عبدالحی الحمیدی
نام و نسب :
عبدالحی بن عبدالحمید بن عبدالستار السلفی المدنی
سنہ ولادت:
سرکاری کاغذات( نگرتا ) کے بموجب 17/ 4/1982 درج کیا گیا ہے۔
مقام ولادت :
بھنگہیا روپندیہی نیپال
مستقل پتہ :
کوٹہی مائی گاؤں پالیکا وارڈ نمبر 7 بھنگہیا ضلع روپندیہی نیپال
Kotahimai rural municipality ward No : 7 Bhangahiya rupendehi nepal
تعلیمی مراحل ابتدائی تعلیم گاؤں ہی کے مدرسة سلفیة مدینة الإسلام میں جماعت اولی تک جید علماء کرام کی نگرانی میں کیا، بعد ازاں مزید شرعی علوم کے حصول کے لیے علاقہ کی دوسری درسگاہ مدرسہ عربیہ دار السلام مڑلا کا رخ کیا، جہاں پر جماعت ثانیہ کی تعلیم سن 1995ء میں مکمل کی اورپھر مرکز الامام احمد بن حنبل الاسلامی تولہوا کپل وستو میں سن 1996ء میں جماعت ثالثہ میں داخلہ لیا اوریہیں سے جامعہ سلفیہ کی تعلیمی شاخ جامعہ اسلامیہ اکبر پور جمنی ضلع سدھارتھ نگر یوپی میں 1997ء جماعت رابعہ کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جامعہ سلفیہ بنارس کے لئے اللہ کی توفیق اور اس کے فضل و کرم سے راہ ہموارہوئی اور پھر 2001 میں سند عالمیت حاصل کی پھر " المعہد العالی للدراسات الاسلامیہ "ڈھاکہ بنگلادیش زیر نگرانی"جمعیة احیاء التراث الاسلامی" کویت سے اسلامیات میں ڈپلومہ کا 3 سالہ کورس سن 2004ء میں مکمل کیا ، اس کے بعد جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے بکالوریوس (بی اے ) کلیہ الشریعہ سے سن 2010ء میں سند فراغت حاصل کی تدریسی خدمات جامعہ سلفیہ سے فراغت کے بعد مدرسہ مدینہ الاسلام السلفیہ بھنگہیا میں درس وتدریس سے وابستہ ہو گیا پھر المعهد العالي للدراسات الإسلامية ڈھاکہ بنگلادیش گیا وہاں سے فراغت کے بعد دوبارہ اسی مذکورہ مدرسہ میں تدریسی خدمات انجام دیا ، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے فراغت کے بعد ایک سال المكتب التعاوني للدعوة والإرشاد وتوعية الجاليات حي سلطانة الرياض سعودی عرب میں بحیثیت مترجم و داعی کام کیا ، بعدہ گاؤں کی مدرسہ میں پھر تدریسی فریضہ انجام دینے لگا پھر کچھ اختلاف کی وجہ سے مدرسہ دار التوحید کڑسر میں دو سال تدریسی خدمات انجام دیا ، لیکن یہاں سے بھی اقتصادی حالات کی کمزوری کی وجہ سے قطر کا رخ کیا جہاں دو سال تک المھا للمشاریع کمپنی میں ملازمت کی .
مشہوراساتذہ جن مدارس وجامعات میں مشہور متبحرعلمی شخصیات سے میں نے اکتساب فیض کیا ان میں معروف مشائخ کے اسماء گرامی یہ ہیں : مدرسہ مدینة الإسلام السلفیة بھنگہیا
ابرار احمد مدنی ، عبدالغفار سراجی ، عبدالعظیم سراجی ، عبدالصبور ہادی ، محمد عمر اثری ، شمشاد احمد فیضی ، ماسٹر نصیر الدین صاحب، اللہ تعالٰی ان سب کی حفاظت فرما انہیں صحت و تندرستی عطا فرما علم و عمل میں برکت عطا فرمائے آمین
مدرسہ عربیہ دار السلام مڑلا
شمیم احمد مدنی شیخ نیازاحمد سراجی، ابو ہریرہ فیضی ، عبدالقادر سراجی ،اللہ تعالٰی ان سب کی حفاظت فرما انہیں صحت و تندرستی سے نواز اور علم و عمل میں برکت عطا فرمائے آمین مرکز الامام احمد بن حنبل الاسلامی تولہوا وصی اللہ مدنی، محمد نسیم مدنی،عبدالخالق سلفی ،عبدالرشید سلفی ، عبدالحی المدنی،محمد عثمان سراجی، مطیع اللہ ندوی، اللہ تعالٰی ان سب کی حفاظت فرما انہیں صحت و تندرستی سے نوازاورعلم و عمل میں برکت عطا فرمائے آمین
الجامعہ الاسلامیہ اکبر پور جمنی قاری ابوالقاسم فیضی ، عبدالمالک محمد صدیق السلفی، عبدالرحمن محمد رفیق السلفی ، عبدالخبیر امان اللہ المدنی ، اللہ تعالٰی ان سب کی حفاظت فرما انہیں صحت و تندرستی دے نواز اور علم و عمل میں برکت عطا فرمائے آمین . جامعہ سلفیہ بنارس ڈاکٹر مقتدی حسن الازھری ، ڈاکٹر رضاء اللہ محمد ادریس مبارکپوری، محمد حنیف مدنی ، عبدالسلام مدنی ، اللہ تعالٰی ان کی لغزشوں کو درگزر فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین شیخ عبدالوہاب حجازی، محمد ابراہیم مدنی ، محمد ابو القاسم فاروقی سلفی ، احمد مجتبی مدنی، اصغر علی امام مہدی سلفی مدنی، عزیزالرحمن سلفی ، نعیم الدین مدنی ، علی حسین سلفی ، محمد یونس مدنی ، محمد مستقیم سلفی، عبدالمتین مدنی حفظہم اللہ جمیعا
جامعہ میں میرا عالمیت کا مقالہ بعنوان" یہود قرآن کے آئینے میں "شیخ حفظہ اللہ ہی کے زیراشراف پائے تکمیل کو پہنچا
المعهد العالي للدراسات الإسلامية ڈھاکہ بنگلادیش زیر نگرانی جمعیت احیاء التراث الاسلامی کویت شاذلی رفعت عثمان محمد ، اکرم الزماں مدنی، اکمل حسین بن بدیع الزماں مدنی ، انعام الحق محمدی، اسمعیل باعو، محمد اسماعیل الجزائری ، کمال حسن یونس ، ڈاکٹر ابو القیس صدیقی نیپالی، اللہ تعالٰی ان سب کی حفاظت فرما انہیں صحت و تندرستی سے نواز اور علم و عمل میں برکت عطا فرمائے آمین . جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ محدث مدینہ شیخ عبدالمحسن حمد العباد البدر مدرس مسجد نبوی۔ شیخ احمد بن علی الحذيفي أمام و خطيب مسجد قباء ۔ ڈاکٹر صالح الغنام ۔ ڈاکٹر فایز العزیزی ۔ ڈاکٹر احمد الدھلوی۔ الشیخ ابراہیم المغیربی۔ ڈاکٹر عوض بن رجاء العوفی۔ ڈاکٹر عبدالرحمن العبد اللطیف۔ ڈاکٹر محمدعید الجھنی۔ ڈاکٹر محمد حسین الحربی۔ ڈاکٹر ضیف اللہ العمری حسن العمری ۔ ڈاکٹر ڈاکٹر ترکی عبداللہ السکران ۔ الشیخ عبداللہ بن علی آل مدینی البارقي ۔ وغیرہ حفظہم اللہ جمیعا وبارك في عمرهم و عملهم تالیفات اور علمی کاوشیں 1۔ اذکار نبوی برائے پرائمری درجات ( مطبوع ) 2۔ عقیدہ توحید سوال و جواب کا بہترین نصابی مجموعہ (مطبوع ) 3۔الفقہ الاسلامی برائے پرائمری درجات(غیرمطبوع ) 4۔احکام مولود کتاب وسنت کی روشنی میں( غیر مطبوع ) 5. یہود قرآن کے آئینے میں (مقالہ برائے سند
عالمیت )
6۔ التوسل أحكامه و أنواعه(مقالہ برائے سند ڈپلومہ ) 7۔ مختصر احکام و مسائل رمضان المبارک ( فولڈر ) 8۔ مختصر مسائل قربانی ( فولڈر ) مزید علمی و تحقیقی کام کرنے کا عزم ہے آپ حضرات سے دعاؤں کی درخواست کی جاتی ہے
موبائل و واٹس آپ نمبر : 009779864400588
Email address :
abuabdulbarr@gmail.com
Email address :
abdulhaisalafi1982@gmail.com
Face book :
ابو عبدالبرعبدالحی الحمیدی
Twitter :
مؤسسة النجاة للتنمية الاجتماعية