مندرجات کا رخ کریں

صارف:ملک غلام مصطفیٰ مڑل پکھی واس فقیر نورپوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

{}{}! ()٠{}ک()کھسہ) " صدیوں پرانی ثقافت کا گوشہ کُھسہ "

کُھسہ سرائیکی ثقافت کی خاص پہچان ہے، عید، شادی بیاہ یا کوئی خاص تہوار کھسے کے بغیر روایتی لباس نامکمل لگتا ہے،

پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں کُھسے کو بے حد پسند کیا جاتا ہے، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور وسیب میں مختلف اقسام کے کھسے تیار کیے جاتے ہیں،

سرائیکی وسیب علاقوں میں آج بھی کھسے کے بغیر عید کی شاپنگ ادھوری سمجھی جاتی ہے خصوصاً ہمارے بزرگ لازماً خریدتے ہیں، آج کل مردوں کی نسبت خواتین اور بچوں میں کھسے کی پسندیدگی زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے تلے دار کھسے میں تلے کی خوبصورت کڑھائی کی جاتی ہے اس علاؤہ مختلف رنگوں کے نگ، موتی یا پھر سنہری یا گولڈن رنگ کی باریک تاروں سے ڈیزائن بنائے جاتے ہیں،

ہر ایک کھسہ ایک دوسرے سے منفرد ہوتا ہے ہر عمر کے لوگ اپنی اپنی پسند اور مزاج کے مطابق ڈیزائن پسند کرتے ہیں کوئی سادہ کھسہ پسند کرتا ہے تو کوئی نوک دار اسی طرح بغیر نوک کے کھسے مخصوص طبقہ کی میں پسند کیا جاتا ہے،

محمد اسلم علوی میرا کلاس فیلو ہے ہم اول سے میٹرک تک کلاس فیلو رہے ہیں ہر سال عید کے موقع پر ان کی دکان پر حاضری ہوتی ہے ہر مرتبہ شکایت کرتے ہیں کہ یار صرف ایک ماہ کا وقت دیتے تو اسپشل ڈیزائن کا کھسہ گفٹ کرتا میں میں حسب اگلے سال زندہ رہے تو ضرور ایک ماہ قبل بکنگ کریں گے کہتا ہوا بات ٹال جاتا ہوں محمد اسلم علوی خود ماہر کھسہ ساز ہے اور یہ اسکا پدری پیشہ ہے کئی پیڑھیوں سے کھوسہ ساز ہیں اب وہ مشینی کھسے تیار شدہ فروخت کرتے ہیں ہاں اگر خاص ڈیزائن بنانے کا آڈر ملے تو تب وہ بنا دیتے ہیں بتایا کہ ایک وقت تھا جب کھسہ سازی سے ایک گھریلو دستکاری کی صنعت جڑی ہوتی تھی انکے بزرگ چمڑے کی رنگائی اور کٹائی کے بعد کھسہ کی کڑھائی کےلئے ہنر مند ماہر خواتین کے گھروں میں مکمل میٹریل بھیجتے تھے جو تیاری کے بعد واپس ملنے پر کاریگر سلائی کا کام کرتے تھے تب کھسہ تیار ہوتا تھا،

محمد اسلم علوی نے بتایا کہ بغیر مشینی کام کے، ہاتھوں سے بنائے جانے والے ایک کھسہ کو تیار کرنے میں 10 سے 12 دن لگتے ہیں جبکہ خاص ڈیزائن والے کھسے پر دو دو ماہ درکار ہوتے ہیں محمد اسلم علوی نے یہ بھی بتایا کہ شادیوں کے سیزن میں سیل بڑھ جاتی ہے جبکہ عید کے موقع پر لوگ پہلے سے ہی اپنی پسند کے کھسے کی تیاری کا آرڈر دے دیتے ہیں کھسہ اچھی کوالٹی کے چمڑے، ریگزین، مخصوص کپڑے کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے جن میں کاریگروں کے ہاتھوں کے حسین امتزاج کی جھلک ہوتی ہے، پچپن کے یار کلاس فیلو محمد اسلم علوی سئیں کی محبتوں کا مشکور ہوں اور آپ دوستوں خاص طور پر نسل نو کےلئے صدیوں پرانی ثقافت کا خوبصورت گوشہ کھسہ اور کھسہ ساز بارے چند سطور لکھی ہیں سلامت رہیں شیدا سرآئیکی. پکھی واس فقیر. نورپوری پ