مندرجات کا رخ کریں

آسام ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

آسام میں ایڈز کنٹرول پروگرام ریاست ایڈز سیل کی جانب سے 1992 میں قومی ایڈز کنٹرول ادارہ (ناكو) کے تحت صحت کی خدمات کے آسام ڈائریکٹر کے دفتر میں قائم کیا گیا تھا۔ اکتوبر 1998 میں آسام ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کا قیام کیا گیا تھا اور حکومت ہند کی طرف سے دی گئی ہدایتوں کے مطابق سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ تب سے آسام ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی قومی ایڈز کنٹرول پروگرام مرحلہ دوم (1999-2007) اور مرحلہ سوم (2007 سے 2012 تک) نافذ کرچکی ہے۔ قومی ایڈز کنٹرول پروگرام کا چوتھا مرحلہ 2012 کے دوسرے نصف حصے سے شروع ہو چکا ہے۔[1]

آسام میں ایچ آئی وی / ایڈز کی وبا

[ترمیم]

آسام میں پہلی بار ایچ آئی وی مثبت معاملہ ستمبر1990 درج کیا گیا۔ 1 جنور 2012 کو آسام میں اس بیماری کی شرح 6.28 فی ہزار کے ساتھ 6304 ایچ آئی وی مثبت معاملات کا پائے گئے تھے . "آسام ریاست ایچ آئی وی / ایڈز کی روک تھام اور کنٹرول صفر پھیلاؤ پالیسی" کا مقصد ریاست میں ایڈز کی وبا کو روکنا اورخطرے کے دہانے پر موجود اورعام آبادی کو تمام سطح پر اس وبا کے اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔[1]

ثقافتی مواقع کا ایچ آئی وی بیداری کے طور پر استعمال

[ترمیم]

آسام ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی ثقافتی اور روایتی مواقع پر ایچ آئی وی بیداری کے طور پر استعمال کرتی آئی ہے۔ 2012 میں قومی ایڈز کنٹرول ادارہ (ناكو) اور آسام ریاست ایڈز کنٹرول سوسائٹی نے پہلی بارایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں فنکاروں کی مدد سے ایچ آئی وی/ ایڈز کے سلسلے میں بیداری کے لیے پروگرام پیش کیے گئے۔ ایک نئی منصوبہ بندی کی بنیاد ڈالی گئی تھی جس کے تحت مذہبی تہواروں کے اوقات کوبھی لوگوں میں ایچ آئی وی بیداری کے طور پر استعمال کیا جاسکے۔[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب "Welcome to ASCS"۔ ASACS۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جولائی 2012 
  2. "असम में बिहू, बंगाल में नववर्ष पोइला बैशाख की धूम"۔ خاص خبر (ہندی)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 جولائی 2012