ابو سعید السیرافی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ابو سعید الحسن سیرافی نحوی، فقیہ اور عالم تھے۔ یہ معتزلہ سے تھے

نام[ترمیم]

ان کا پورا نام الحسن بن عبد الله بن المرزبان السيرافي، أبو سعيدکنیت ہے جس سے شہرت پائی۔

ولادت[ترمیم]

ان کی ولادت سیراف میں 284ھ = 897ء میں ہوئی۔

تعلیم[ترمیم]

ابتدائی تعلیم سیراف میں ہی حاصل کی۔ اس کے بعد مزید تعلیم کے حصول کے لیے عمان اور بغداد گئے۔ جہاں انھوں نے ابوبکر ابن درید کی شاگردی اختیار کر لی۔ انھوں نے ادبیات، فقہ، ریاضی، حدیث اور علوم قرآنیہ میں مہارت تامہ حاصل کی۔ انھوں نے 40 سال تک بغداد میں مفتی کی خدمات انجام دیں۔

تصنیفات[ترمیم]

ان کی مشہور تصانیف

  • المقصورہ،
  • الفات القطع والوصل،
  • الجزیرۃالعرب،
  • المدخل الی الکتاب السیبویہ،
  • کتاب الوقف والابتداء ہیں۔[1]

وفات[ترمیم]

ان کی وفات 364ھ = 979ء بغداد میں ہوئی۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. وفيات الأعيان 1: 130
  2. الأعلام: خير الدين الزركلي دار العلم للملايين