املائلوئیڈوسس
Appearance
برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے مطابق املائلوئیڈوسس (انگریزی: Amyloidosis) ایک ایسی کمیاب سنگین بیماری ہے جو جسم کے تمام اعضا اور ٹشوز میں املائلوئیڈ نامی مہلک پروٹین کی تشکیل کرتی ہے۔ اس مہلک پروٹین کے ذخائر دل، دماغ، گردے، تلی، پھیپھڑوں اور جسم کے دیگر حصوں میں جمع ہو جاتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں جسمانی اعضا کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔پاکستان کے سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کو بھی یہی بیماری لاحق تھی۔ طبی ماہرین کے مطابق املائلوئیڈوسس کی تشخیص ایک مشکل کام ہے۔ اس کے لیے ڈاکٹر متاثرہ حصے سے بایپسی کے ذریعے ٹشو کا ایک چھوٹا سا نمونہ لیتے ہیں۔ بعد ازاں علامتوں کی مناسبت سے ادویات تجویز کی جاتی ہیں۔ کیونکہ فی الحال املائلوئیڈوسس کا کوئی علاج دستیاب نہیں۔ یہ مرض دنیا کے گنتی کے لوگوں کو لاحق ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم][[]]