انناس
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
اس مضمون کی ویکائی کی ضرورت ہے تاکہ یہ ویکیپیڈیا کے اسلوب تحریر سے ہم آہنگ ہو سکے۔ براہ کرم اس مضمون کی ویکائی میں مدد کریں۔ |
انناس ایک پھل ہے۔
اس کا رنگ باہر سے سرخ اور اندر سے زرد ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ شیریں ترشی مائل ہوتا ہے۔ اس کا مزاج سرد و تر درجہ دوم ہے۔ اس کی مقدار خوراک دو تولہ سے پانچ تولہ تک ہوتی ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔ 1- انناس مفرح اور مقوی قلب ہوتا ہے۔ 2- جگر اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ 3- انناس دیر سے ہضم ہوتا ہے۔ 4- گرم مزاج والوں کے لیے مفید ہے یہ پیشاب آور ہوتا ہے۔ 5- دافع خفقان ہے۔ 6- صفرا کی گرمی کو تسکین دیتا ہے اور یرقان میں مفید ہے۔ 7- پختہ انناس میں وٹامن سی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کاربوہائیڈریٹس‘ وٹامن اے‘ کیلشیم اور پروٹین بھی پائے جاتے ہیں۔ 8- پیشاب آور ہے اس لیے ریت گردہ و مثانہ کو خارج کرتا ہے۔ 9- لاغر اور سرد مزاج والوں کو قوت بخشتا ہے۔ 10- اس کے شیرے سے چاول پکائے جاتے ہیں جو بہت لذیذ ہوتے ہیں۔ 11-بند پیشاب کو جاری کرنے کے لیے انناس دو تولہ پانی میں رگڑ کر پلانا فوری فائدہ دیتا ہے۔ 12- شربت انناس بند حیض کو کھولتا ہے۔ 13- انناس پیاس بجھاتا ہے۔ 14- انناس کھانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ 15- مصفیٰ خون ہے۔ 16- بدہضمی دور کرنے کے لیے انناس کی دو پھانکیں لیں اور ان پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ 17- گھبراہٹ دور کرتا ہے اور جسم کو موٹا کرتا ہے۔ 18- انناس بلغم بڑھتا ہے۔ 19- تازہ انناس کا رس نکال کر پینے سے خناق کی مرض دور ہو جاتی ہے۔ اگر گلا بند ہو تو اس کے پانی کو زبردستی منہ میں ڈال دینا چاہیے۔ 20- انناس پیچش اور مروڑ میں مفید ہوتا ہے اس کے ٹکڑوں کو خالص شہد میں دو چار دن رکھ کر استعمال کیا جائے تو آنتوں کے سدے دور ہو جاتے ہیں۔ 21- گلے کے امراض میں انناس کو ہمراہ سیاہ توت کا شربت استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ 22- بخار کی حالت میں انناس معدہ کی اصلاح کرتا ہے۔ 23- بچوں کی صحت و تندرستی کے لیے انناس کا کھانا زیادہ مفید ہے۔ 24- لیموں اور سکنجبین کے ہمراہ انناس کا استعمال یرقان میں بے حد مفید ہے۔ 25- کچے انناس سے حاملہ عورتیں پرہیز کریں۔ 26- انناس دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ 27- انناس کا شربت دل‘ دماغ جگر اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ انناس کا گودا ایک پائو‘ پانی تین پائو لے کر سب سے پہلے انناس کا گودا پانی میں پکائیں پھر چھان کر چینی ملا کر دوبارہ جوش دیں‘ جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ بس شربت تیار ہے۔ 28- تازہ انناس کا رس نکال کر پانچ تولے روزانہ استعمال کرنے سے حلق میں لٹکا ہوا گوشت کٹ جاتا ہے۔ اس کا بروقت استعمال حلق کی جملہ بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ 29- شربت انناس دو تولے روزانہ پینے سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔ 30- انناس کو سونگھنے سے دماغ مضبوط ہوتا ہے۔ 31- اس کا رس پینے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں اور مسوڑھوں کی دیگر بیماریاں درست ہوتی ہیں۔ 32-انناس کا رس گلاب اور مصری ملا کر رات شبنم میں رکھنا اور صبح نہار منہ پینا تپ‘ درد سر صفراوی‘ گردے اور مثانے کی پتھری میں انتہائی مفید ہے۔ 33- انناس کے پتوں کو رگڑ کر چھان کر پلانے سے آنتوں کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
انناس ایک لذیز اورمن پسند پھل ہے اور اب اس میں ایسے خامرے ( اینزائیم) دریافت ہوئے ہیں جو ادویات کو بے اثر بنانے والے جراثیم کو بھی مارسکتے ہیں۔ آسٹریلیا کے ماہرین نے بعض ممالیوں کو ڈائریا کے علاج میں انناس کو کامیابی سے استعمال کیا ہے جس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ انناس نے انسانی بیکٹیریا کو شکست دی جا سکتی ہے۔ میلبرن کی لاٹروبے یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق اینٹی بایوٹکس کا اندھا دھند استعمال ان بیکٹیریا کو ہرطرح کی دوائیوں سے مزاحم بنا رہے ہیں اور ڈاکٹر بھی بے دریغ اینٹی بایوٹکس تجویز کر رہے ہیں اس طرح بیکٹیریا بدل کر ’’سپر بگس‘‘ بنتے جا رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پوری دنیا میں جراثیم بہت چالاکی سے خود کو بدل کراینٹی بایوٹکس کو بے اثر کر رہے لیکن انناس میں موجود اہم اجزا اس جنگ میں فتح دلاسکتے ہیں۔ حال ہی میں شائع ہونے والے ایک سالہ سروے میں کہا گیا ہے کہ 2050 تک اینٹی بایوٹک سے مزاحمت والے جراثیم اور بیکٹیریا سے مرنے والوں کی تعداد سالانہ ایک کروڑ سے تجاوز کرسکتی ہے۔ اس لڑائی کو جیتنے کے لیے ہمیں یا تو نئی اینٹی بایوٹکس بنانی ہیں یا پھر ایسے قدرتی اجزا دریافت کرنے ہیں جو ہمیں ان ڈھیٹ جراثیم کے مقابلے میں فتح دلاسکیں۔ ماہرین کے مطابق انناس میں پائے جانے والے 3 اینزائم سے جانوروں کی آنتوں میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرکے ڈائریا کا علاج کیا گیا ہے اور اس طرح ڈائریا سے علاج کی ایک نئی راہ کھل سکتی ہے۔ ماہرین کی جانب سے ان 3 اینزائم کو مجموعی طور پر ’’بروملین‘‘ کہا گیا ہے اور یہ اب سے 80 برس قبل دریافت ہوئے تھے۔ انناس کے ایسے فوائد جو آپ کو اسے کھانے پر مجبور کر دیں گے لاہور: انناس کے بارے میں لوگ کا خیال ہے کہ یہ پھل جسم میں گرمی پیدا کردیتا ہے۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ پھل ہمارے لیے نہایت صحت بخش ہے۔ غذائیت سے بھر پور اس پھل کی افادیت ذیل میں بیان کی جانے والی وجوہات پڑھ کر لگائی جا سکتی ہے۔ لاہور: انناس کے بارے میں لوگ کا خیال ہے کہ یہ پھل جسم میں گرمی پیدا کردیتا ہے۔ لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ یہ پھل ہمارے لیے نہایت صحت بخش ہے۔ غذائیت سے بھر پور اس پھل کی افادیت ذیل میں بیان کی جانے والی وجوہات پڑھ کر لگائی جا سکتی ہے۔ ہاضمہ: انناس میں ایسے انزائمز پائے جاتے ہیں جس سے ہمارا نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور کھانا جلدی ہضم ہوجاتا ہے۔
کینسر کے خلاف لڑائی انناس میں وٹامن سی موجودہوتا ہے۔ اس کے علاوہ انناس کینسر کے خلاف لڑنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔
سستی دور بھگائے اگر آپ سست اور کاہلی سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو روازنہ انناس کھانا شروع کر دیں۔ اس میں میگنیز موجود ہوتا ہے ، جس سے جسم میں توانائی پیدا ہوتی ہے۔
جلد چمکدار بناتا ہے انناس سے نہ صرف جسم میں جومود جلن کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس سے جسم میں کولاجن بھی بڑھتا ہے جو ہماری جلد کے لیے بہت فائدہ مند ہے اور اس سے جلد پر چمک آنے کے ساتھ جلد نرم و ملائم بھی بنتی ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور ایک کپ انناس ہمیں 131 فیصد وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔ لہذا روز صبح اسکول، کالج، یونیورسٹی یا دفتر جانے سے پہلے ایک کپ انناس یا اس کا جوس پی لیا جائے تو وافر مقدار میں وٹامن سی حاصل کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ یہ آئرن اور کیلشیم فراہم کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔
بالوں کی جڑیں مضبوط بنائے اگر آپ اپنے بالوں کو گھنا اور لمبا بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو انناس کا جوس، زیتون کا تیل اور بادام کا تیل درکار ہے۔ اس مکسچر کو اچھی طرح مکس کر لیں اور 10 منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں، پھر بالوں کو دھو لیں۔اس عمل کو ہفتے میں 2 سے 3 بار کریں اور چند ہفتوں میں نتیجہ دیکھ کر آپ حیران ہوجائیں گے۔
انناس قدرت کی طرف سے انسانوں کو عطا کیے گئے صحت بخش پھلوں میں سے ایک ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔
قدرت نے انسان کو بے شمار لذیذ اور ذائقہ دار پھلوں کی نعمت سے نوازا ہے اور ہر پھل اپنے اندر بے شمار غذائیت اور خصوصیات سے بھر پور ہے ان ہی میں انناس کاشمار بھی ایک نہایت
مفید، خوش ذائقہ اور خوبصورت پھل میں ہوتا ہے جو اپنے اندر بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ انناس کا استعمال نہ صرف صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ بے شمار بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ اس کے چند فوائد ہیں جس کے استعمال سے آپ بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
اناناس وٹامن سی سے بھر پور پھل ہے جس کا ایک گلاس جوس جسم کو مطلوبہ وٹامن سی بھرپور مقدار میں فراہم کرتا ہے جو انسانی جسم کو بے شمار اقسام کے وائرس سے محفوظ رکھتا ہے۔ انناس کا استعمال ہڈیوں کی مضبوطی میں بھی انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے جس کا روزانہ استعمال ہڈیوں کو میگنیس کی مطلوبہ مقدار فراہم کرتا ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی مفید ہے اس کے علاوہ یہ نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انناس کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اس کو کھانے کے درمیان کھانا چاہیے۔انناس کا ایک اور انتہائی اہم اور مفید فائدہ یہ بھی ہے کہ اس کا استعمال بصارت کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور اس کا مستقل استعمال بینائی کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے۔
انناس ایک ایسا پھل ہے جو اپنے اندر بے انتہا قوت و افادیت رکھتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انناس کا باقاعدہ استعمال انسان کو موٹاپے سے محفوظ رکھتاہے۔ انناس ایک ذائقے دار پھل، کئی بیماریوں کے حملوں سے بچاتا ہے انناس نہ صرف ایک ذائقے دار پھل ہے۔ بلکہ کئی بیماریوں کے حملے سے بچانیکی قدرتی طاقت بھی رکھتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انناس کھانے سے اندرونی چوٹوں اور زخم کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ انناس میں موجود اینزائم برومیلین اور اینٹی آکسیڈنٹ ،وٹامن سی کی موجودگی جگر اور معدے کے زخموں کو جلد بھرتا ہے۔ گلے کی سوزش اور آرتھرائٹس میں بھی یہ خوش ذائقہ پھل مفید ثابت ہوتا ہے۔ انناس میں وٹامن سی کی موجودگی قوتِ مدافعت میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ انناس کا متواتر استعمال بڑھاپے میں نظر کو درست رکھتا ہے۔
ویکی ذخائر پر انناس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |