مندرجات کا رخ کریں

بیونڈی نیشنل پارک

متناسقات: 01°01′S 29°41′E / 1.017°S 29.683°E / -1.017; 29.683
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بیونڈی نیشنل پارک
مقامکاننگو ضلع، یوگنڈا
قریب ترین شہرکاننگو
متناسقات01°01′S 29°41′E / 1.017°S 29.683°E / -1.017; 29.683
رقبہ331 کلومیٹر2 (128 مربع میل)
ویب سائٹhttps://nationalparks.ug/park?bwindi-impenetrable

بیونڈی نیشنل پارک جنوب مغربی یوگنڈا کا ایک قومی پارک ہے۔ یہ بونڈی ناقابل تسخیر جنگل کا حصہ ہے اور جمہوری جمہوریہ کانگو کی سرحد کے ساتھ ساتھ ویرنگا نیشنل پارک کے ساتھ اور البرٹائن دراڑ کے کنارے پر واقع ہے۔ یہ پہاڑی اور نشیبی جنگل دونوں کے ملا کر 321 مربع کلومیٹر (124 مربع میل) پر مشتمل ہے اور صرف پیدل ہی قابل رسائی ہے۔ اقوام متحدہ کی تعلیمی،سائنسی و ثقافتی تنظیم، یونیسکو کی طرف سے اسے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔

حیاتی تنوع پارک کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ [1] یہ ممالیہ جانوروں کی 120، پرندوں کی 350، تتلیوں کی 310 اور مینڈکوں کی 27 انواع سمیت گرگٹ، گیکوز اور بہت سے خطرے سے دوچار انواع کے لیے رہائش فراہم کرتا ہے۔ پھولوں کے لحاظ سے، یہ پارک مشرقی افریقہ کے متنوع ترین جنگلات میں سے ایک ہے، جس میں 1,000 سے زیادہ پھولدار پودوں کی انواع ہیں، جن میں درختوں کی 200 اقسام اور کھمبیوں کی 104 اقسام شامل ہیں۔ شمالی حصہ جو نشیب میں ہے، میں گنی۔کانگو پودوں کی بہت سی انواع ہیں، جن میں خطرے سے دوچار دو انواع، بھورا مہاگنی اور برازیہ لانگپیڈیسیلاٹا شامل ہیں۔ خاص طور پر، یہ علاقہ البرٹائن رفٹ کے اعلی درجے کی مقامیت endemisms میں شریک ہے۔

یہ پارک کولبوس بندروں، چمپینزیوں اور بہت سے پرندوں جیسے ہارن بل اور ٹوراکو کے لیے ایک پناہ گاہ ہے۔ یہ 400 بونڈی گوریلوں کی وجہ سے سب سے زیادہ قابل ذکر ہے، جو خطرے سے دوچار پہاڑی گوریلوں کی دنیا کی نصف آبادی ہے۔ چودہ پہاڑی گوریلوں کے گروہ چار مختلف حصوں، بوہوما، روہیجا، رشگا اور نکورینگو کے اضلاع میں بالترتیب کاننگو، کابیلے اور کسورو میں رہتے ہیں، یہ سب یوگنڈا وائلڈ لائف اتھارٹی کے زیر انتظام ہیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Bwindi Impenetrable National Park, Uganda"۔ Protected Areas and World Heritage۔ United Nations Environment Programme, World Conservation Monitoring Centre۔ September 2003۔ 10 مئی 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولا‎ئی 2008