تاریخ الفی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسلامی تقویم یا ہجری تقویم کے پہلے ہزار سال کی تاریخ جو شہنشاہ اکبر اعظم کے زیرِ اہتمام مدون ہوئی۔ اصل مولف غالباً ملا احمد ٹھٹھوی تھے۔
عبد القادر بدایونی ( مولف منتخب التواریخ ) نے پہلی دو جلدیں بغور دیکھیں پھر آصف خان نے اسی اہتمام سے تیسری جلد ملاحظہ کی، بظاہر اس وقت تک یہ کتاب چھپی نہیں۔ احمد بن ابو الفتح شریف اصفہانی نے اس کی تلخیص کی۔ وہ بھی طبع نہیں ہوئی۔ اس کے بعض حصے انگریزی میں چھپ چکے ہیں۔