تجزیہ اصل وجہ
انگریزی زبان میں تجزیہ اصل وجہ کو root cause analysis (RCA) کہتے ہیں۔ کسی بھی مسئلہ سلجھانا’مسئلہ کے حل کے لیے اصل وجہ مسئلہ یا خامی کو تلاش کرنا ہی تجزیہ اصل وجہ کہلاتا ہے۔ اس تعبیر کا زیادہ تر استعمال سائنس اور انجینئری میں ہوتا ہے۔[1] ان کے علاوہ اس کا زیادہ تر استعمال آئی ٹی آپیریشنز، ٹیلی مواصلات، ہوا بازی[2]، ریل نقل و حمل، نویاتی بجلی گھر، تشخیص، حادثات کا تجزیہ۔ طب، صحت و دوائی وغیرہ جیسے میدانوں میں ہوتا ہے۔
آر سی اے مندرجہ ذیل 4 درجوں میں مکمل ہوتا ہے:
- مسئلہ کو پہچاننا اور اسے تفصیل سے بتانا
- عمومی حالت سے لے کر مسئلہ کے شروع ہونے تک کا خط زمانی تیار کرنا
- اصل رجہ اور دیگر وجوہات کے درمیان میں فرق واضح کرنا
- اصل وجہ اور مسئلہ کے درمیان میں ایک گراف بنانا۔
آر سی اے کے بعد مختلف اقدامات کیے جاتے ہیں تاکہ مسئلہ کو حل کیا جا سکے۔ آر سی اے کا مقصد مسئلہ کے حل کے لیے درست اقدامات کی طرف رہنمائی کرنا ہے۔ آر سی اے کو مختلف میدانوں اور مسئلہ کی نوعیت کے اعتبار سے کئی مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے جیسے پانچ کیوں، ناکامی اور اس کے اسباب کا تجزیہ (FMEA)، فالٹ ٹری انالسس، ایشی کاوا ڈائگرام اور پریٹو انالسس۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ See (Wilson 1993، صفحہ 8–17)۔
- ↑ See (IATA 2016) and (Sofema 2017)۔