مندرجات کا رخ کریں

جلوزئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جلوزئی (JALLOZAI . JALOZAI) پشاور سے 36 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

جلوزئی ضلع نوشہره ﺧﯿﺒﺮ ﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍ پاکستان

وادی چراٹ کا ایک مشہور،خوبصورت اور پرانا گاؤں ہے۔ مقامی افراد اسے (زلوزو)کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔

چراٹ روڈ سے 1 کلومیٹر مشرق میں واقع گاؤں جلوزئی کے راستے دوسرے دیہات ،صالح خانہ،شاه کوٹ ،کوٹلئ ،بختئ اور زاؤ کے لیے جا سکتے ہیں۔

جلوزئی میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے(اسکولز۔ کالج )موجود ہیں۔ حال ہی میں یہاں ایک انجنینرنگ یونیورسٹی بھی قائم کی گئی ہے۔ سرکاری ہسپتال اور چند نجی علاج کے مراکز بھی ہیں۔

گاؤں میں موجود میٹھے پانی کے چشمے جلوزئی کو دوسرے قریبی دیہات سے منفرد بناتے ہیں۔

گاؤں جلوزئی 30 سال تک افغان مہاجرین کا میزبان رہا۔ قبائلی علاقوں میں عسکری آپریشن سے متاثره خاندان اب بھی جلوزئی کیمپ میں موجود ہیں۔

گاؤں کے لوگ زیاده تر دوسرے علاقوں میں کاروبار کرتے ہیں۔ زیاده تر لوگوں کے اپنے کاروبار ہیں۔ جبکہ ایک بڑی تعداد بیرون ممالک میں بھی ہے۔

پانی۔ بجلی اور قدرتی گیس، جیسی بنیادی سہولیات موجود ہیں۔

محلے

[ترمیم]

باغوانان۔ تگی خیل۔گهرخیل۔ قاضی خیل۔ قربان خیل۔ یعقوب گڑھی۔ خمار خیل۔ میر حسن خیل۔ کافور خیل۔ اسماعیل خیل۔ نظام خیل۔ علی آباد۔

تصاویر

Facebook.com/villagejallozai