جمیہرہ روڈ
D 94، جسے شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود سٹریٹ، جمیرہ روڈ یا جمیرہ بیچ روڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس سے قبل السفوہ روڈ، دبئی، متحدہ عرب امارات کی ایک سڑک ہے۔ یہ سڑک خلیج فارس کے ساتھ دبئی کے ساحل کے متوازی چلتی ہے اور E 11 (شیخ زید روڈ) کے ساتھ ساتھ جمیرہ کے ذیلی علاقوں (جمیرہ 1، 2 اور 3) کو جوڑتی ہے۔ ایک بار جب یہ السفوہ کے علاقے میں داخل ہوتی ہے، D 94 شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود اسٹریٹ کے نام سے جانی جاتی ہے۔ یہ دبئی میری ٹائم سٹی اور دبئی ڈرائی ڈاکس کے قریب سے نکلتی ہے۔ اور جمیرہ بیچ ریزیڈنس کے بعد جنوب کی طرف مڑ کر شیخ زید روڈ کے ساتھ ضم ہو جاتی ہے۔
D 94 کے ساتھ اہم مقامات میں دبئی ڈرائی ڈاکس، جمیرہ جامع مسجد، مرکاٹو مال، دبئی چڑیا گھر، جمیرہ بیچ ہوٹل، وائلڈ وادی واٹر پارک، برج العرب، مدینات جمیرہ اور پام جمیرہ شامل ہیں۔
سڑک کا جمیرہ حصہ سنہ 2000ء کی دہائی کے اوائل میں خوبصورتی اور توسیعی منصوبے سے گذرا جس نے سڑک کی دونوں سمتوں پر ایک اور لین کا اضافہ کیا۔ اور سڑکوں پر ہریالی اور بیریر میں اضافہ کیا۔
الجمیرہ اور ام سقیم کو دبئی میٹرو کے بقیہ نیٹ ورک کے ساتھ جوڑنے کے لیے السفوۃ ٹرام وے اس راستے پر بنایا جا رہا ہے۔
اس سڑک کا نام ستمبر 2016ء میں السفوہ روڈ سے شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود اسٹریٹ کر دیا گیا ہے جو سعودی عرب کے بادشاہ سلمان کی عرب دنیا میں وسیع خدمات کے اعتراف میں کیا گیا ہے۔