مندرجات کا رخ کریں

حافظ محمد شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

حافظ محمد شاہ غازی بھیرویمجامد و غازی سجادہ نشین و امیر جند اللہ بھیرہ (سرگودھا) تھے۔

ولادت

[ترمیم]

حافظ محمد شاہ غازی ابن امیر السالکین امیر شاہ بھیروی تقریباً 1308ھ؍1890ء میں بھیرہ ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے۔

سلسلہ نسب

[ترمیم]

پیر محمد شاہ کا سلسلۂ نسب شیخ الاسلام بہا الحق و الدین ابو محمد زکریا سہروردی ملتانی سے ہوتا ہوا اصحاب صفہ میں سے صحابیٔ رسول حضرت ہبار تک پہنچتا ہے۔ قریباً تین سو سال پہلے شیخ الاسلام کے خاندان کے ممتاز فرد دیوان پیر فتح شاہ بھیرہ میں تشریف لائے اور شدو ہدایت اور تبلیغ اسلام کا وہ چراغ روشن کیا جو آپ کی اوالاد امجاد کی بدولت ہمیشہ در خشندہ وتابند رہا حتیٰ کہ یہ مرکزیت اور دینی قیادت پیر محمد شاہ کے حصہ میں آئی۔

القاب

[ترمیم]

مصلح عظیم،مرد میدان،امیر جند اللہ

تعلیم و تربیت

[ترمیم]

پیر محمد شاہ سن شعور کو پہنچے تو حافظ محمد موسیٰ اور حافظ جہان سے قرآن کریم حفظ کیا اگر چہ درس نظامی کی تکمیل نہیں کی لیکن بہت سے اساتذہ سے بہت حد تک ضروری مسائل کی واقفیت حاصل کرلی۔ قرآن پاک کے ساتھ آپ کو عشق کی حد تک لگاؤ تھا۔ رمضان شریف میں تراویح کے علاوہ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں نوافل میں قرآن مجید کا ختم انکا معمول تھا۔

بیعت و خلافت

[ترمیم]

والد گرامی نے آپ کی تربیت فرمائی اور مناسب وقت پر خواجہ ضیا ء الدین سیالوی سے بیعت کرادیا خواجہ نے مختلف ریاضتیں کرانے کے بعد آپ کو خرقۂ خلافت عطا فرمایا اور خلق خدا کی رہنمائی کا کام آپ کے سپرد کیا جسے آپ نے بڑی خوبی سے نبھایا ،عبادت وریاضت میں محویت کا یہ عالم تھاکہ تمام عمر صوم داوؤدی (ایک دن روزہ اور ایک دن افطار) رکھتے

علوم اسلامیہ سے شغف

[ترمیم]

علوم دینیہ کی ترویج سے آپ کو فطری لگائو تھا جس کی بنا پر آپ نے والد گرامی کی موجودگی میں مدرسہ تدریس القرآن قائم کیا جو اب تک جاری ہے، ایک پرائمری اسکول کھولا تاکہ قوم کے نونہال لکھنے پڑھنے کے قابل بن سکیں۔ 1925ء میں تعلیم المسلمین کے نام سے ایک ینی درس گاہ قائم کی جس میں اپنے دور کے مقتدر فضلا کو تدریس کے لیے مقرر کیا۔ اس دار العلوم نے خاطر خواہ ترقی کی اور قابل قدر دینی و علمی خدمات انجام دیں۔ 1956ء میں آپ کے فرزند اجمند پیر محمد کرم شاہ مدیر ماہنامہ ضیائے حرم نے دار العلوم غوثیہ (بھیرہ ) کے نام سے ایک خوشگوار انقلاب پیدا کیا اور دار العلوم کے نصاب میں قدیم و جدید علوم کو یکجا کر دیا۔

اولاد

[ترمیم]
  • پیر محمد کرم شاہ فاضل جامعہ ازہر (فرزند اکبر)
  • غلام حیدر شاہ انچارج سول ہسپتال سکھیگی(گوجرانوالہ)

وفات

[ترمیم]

24 شعبان، 26 مارچ (1376ھ؍1957ء) کا انتقال ہوا۔[1][2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. محمد عبد الحکیم،شرف قادری: پیر محمد شاہ غازی ماہنامہ ضیائے حرم لاہور، اکتوبر 1974ء ص 81۔86
  2. تذکرہ اکابرِ اہلِسنت صفحہ 476،محمد عبد الحکیم شرف قادری، نوری کتب خانہ لاہور