"وزیر محمد خان" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«اداکار اور گلوکار وزیر محمد خان جن کو محمد خان یا ڈبلیو ایم خان کے نام سے پکا...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 08:18، 15 جون 2020ء

اداکار اور گلوکار وزیر محمد خان جن کو محمد خان یا ڈبلیو ایم خان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ پشاور میں پیدا ہوئے۔ لیکن اداکاری کے شوق میں وہ 1926 میںٓ بمبئی آگئے۔ابتداء میں خاموش فلموں میں کام کیا اور اس کے بعد کشمیرہ، منو ویجے، دل فروش اور ہیملٹ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

برصغیر کی پہلی بولتی فلم عالم آرا میں بھی کام کیا اوراپنے کردار کی وجہ سے بے حد مقبول ہوئے اس فلم میں ان کا گایا ہوا ایک گانا بھی شامل تھا۔ ’دے دے خدا کے نام پے پیارے‘ کے بولوں پر مشتمل اس گانے نے خوب شہرت حاصل کیا۔۔ اس گانے کو ہندستان کی کسی بھی فلم کا پہلا گیت تسلیم کیا جاتا ہے۔عالم آرا کی کامیابی کے بعد ڈبلیو ایم خان نے میجک فلوٹ، دھواں، دلھن، میرے لال، اس نے کیا سوچا، رنگیلا راجپوت، شیر دل عورت، دردِ دل، دخترِ ہند اور ایسی کئی فلموں میں کردار ادا کیے۔ انہوں نے امیر حمزہ شنواری کی جانب سے 1941 میں ممبی میں بننے والی پہلی پشتو فلم میں بھی اداکاری اور گلوکاری کے جوہر دکھائے۔ان کا 14 اکتوبر 1974 کو بمبئی میں انتقال ہوا۔