خلوت
خلوت (privacy) سے مراد کسی فرد یا گروہ کی وہ قابلیت ہے جس سے وہ اپنے آپ یا اپنے بارے میں معلومات کو دوسروں کی نگاہوں سے پوشیدہ (seclude) کرسکتے ہیں اور اِس باعث وہ اپنے بارے میں محدود معلومات ظاہر کرتے ہیں۔ کن چیزوں کو نجی قرار دیا جا سکتا ہے، اِس کے لیے حدود کے تعین بارے افراد اور ثقافتوں کے ہاں مختلف نظریات پائے جاتے ہیں، تاہم سب کا بنیادی مطلب ایک جیسا ہے۔خلوت کو بعض اوقات گمنامی (anonymity) سے مربوط کیا جاتا ہے جو عوامی حلقہ میں بے شناخت (unidentified) یا بے توجہ (unnoticed) رہنے کی ایک خواہش ہے۔ جب کوئی چیز کسی شخص کی نجی ہوتی ہے، اِس سے عموماً مراد یہ ہوتا ہے کہ اُس چیز میں کوئی بات ایسی ہے جو فطرتاً خاص یا ذاتی طور پر حساس سمجھی جاتی ہے۔ لہٰذا، نجی معلومات کے اظہاری درجہ کا دارومدار اِس پر ہوتا ہے کہ عام لوگوں تک وُہ معلومات کیسے پہنچتی ہیں۔
نیز دیکھیے
[ترمیم]- رقمی شناخت (digital identity)
- شخصی حقوق (personal rights)
- قانون نجیت (privacy law)
- نجیتی پالیسی (privacy policy)
- نگہداری (surveillance)
- نجیتی سافٹ ویئر (privacy software)