مندرجات کا رخ کریں

دیر گچین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دِیرِ گچین کاروان سرائے ایران کی اہم ترین قدیم سرایوں میں سے ایک ہے جو رے اور قُم کی تاریخی شاہراہ پر کویر قومی پارک کے وسط میں واقع ہے۔اس سرائے کی قدامت اور طرز تعمیر کی بنا پر اسے ایران کی سرایوں کی ماں بھی کہا جاتا ہے۔دیر گچین قُم شہر سے 80 کلومیٹر سے شمال مشرق کی جانب ( گرمسار ہائی وے سے 60 کلومیٹر) اور ورامین شہر سے 35 کلومیٹر جنوب مغرب میں مرکزی ضلع قُم میں واقع ہے۔ اس کی وجہ تسمیہ وہ گنبد بنا جو گَچ سے بنایا گیا تھا یعنی اس کی تعمیر میں گچ کا برادہ استعمال ہوا تھا لہذا اس کا نام دیر گچین پڑ گیا۔ موجودہ وقت میں اس پر کوئی گنبد موجود نہیں۔ اس کاروان سرائے کی بنیاد ساسانی عہد میں رکھی گئی تھی اور اس کے بعد سلجوقی، صفوی اور قاچاری ادوار میں اس کی مرمت تزئین اور تعمیر نو ہوتی رہی۔ اس کی موجودہ شکل صفوی عہد کی ہے۔