مندرجات کا رخ کریں

رافعہ پروین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
رافعہ پروین
ذاتی معلومات
تاریخ پیدائش (1992-11-13) 13 نومبر 1992 (عمر 31 برس)
پوزیشن ڈیفنڈر
قومی ٹیم
پاکستان
‡ National team caps and goals correct as of 20 مئی 2016ء

رافعہ پروین (پیدائش: 13 نومبر 1992ء) ایک پاکستانی فٹ بال کھلاڑی ہے جو پاکستان خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم کے لیے بطور محافظ کھیلتی ہے۔ [1] پاکستان میں فٹ بال کا کھیل لاتعداد مسائل کا شکار ہے سہولیات کا فقدان ایک بڑی وجہ ہے لیکن ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ خواتین فٹ بال تو مرد فٹ بال سے زیادہ ابتری کا نمونہ بنا ہوا ہے ان سب کے باوجود ہماری باہمت اور باصلاحیت اس عالمی شہرت کے کھیل میں اپنا نام کمانے کے لیے بھرپور طریقے سے کوشاں ہیں جس کا اعتراف ہر سطح پر کیا جا ریا ہے

ایشین گیمز جو 29 جنوری سے 9 فروری 2010ء تک ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا ایک کثیر کھیل کا ایک بڑا ایونٹ تھا۔ اور یہ تیسرا موقع تھا جب بنگلہ دیشی دار الحکومت نے ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کی، اس طرح ڈھاکہ۔متعدد بار ان کھیلوں کی میزبانی کرنے والا چوتھا شہر بن گیا۔ (کولمبو، کھٹمنڈو اور اسلام آباد کے بعد)۔ یہ بنگلہ دیش کی تاریخ میں کھیلوں کا اب تک کا سب سے بڑا ایونٹ تھا۔ ان کھیلوں پاکستان کا شریک دستہ 300 سے زائد کھلاڑوں پر مشتمل تھا جس میں پاکستان کے فٹ بال دستے میں رافعہ پروین بھی شامل تھی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن لاہور میں سینئر خواتین قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے لیے ملک کے تیس ٹاپ کھلاڑیوں کو بلایا گیا جنھوں نے نیشنل ٹیکنیکل ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ ڈینیل لیمونز اور تجربہ کار کوچز اختر محی الدین کی نگرانی میں تربیت حاصل۔کی رافعہ پروین کے علاوہ ملیحہ علادین، عالیہ صادق، علیزہ، عاصمہ عثمان، بی بی عزیز، دہلیہ فاروق، دعا گیلانی، ایشال، فاطمہ بلوچ، غزالہ عامر، ہاجرہ خان، قافیہ کریم، خدیجہ کاظمی، کرن قریشی، ماریہ جمیلہ، مہناز شاہ، مشال، نادیہ بھٹی۔ نینا زہری، نشا، رامین، روبینہ، سحر زمان، سارہ خان، شاہدہ امین، شمائلہ ستار، سیدہ ماہپارہ اور زلفیہ نذیر شامل تھیں[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. National Team آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pakfootball.org (Error: unknown archive URL) PFF Official website. Retrieved 20 May 2016
  2. https://tribune.com.pk/story/2267659/womens-training-camp-to-kick-off-in-lahore