زبر بہاؤ
Appearance
سائنس میں زبربہاؤ (upstream) کا لفظ مختلف شعبہ جات میں تھوڑے بہت مختلف معنوں میں استعمال ہوتا ہے اس کے باوجود اس کا بنیادی مفہوم وہی ہوتا ہے جو اس کی اساس میں یعنی علم جغرافیہ میں پایا جاتا ہے۔ علم جغرافیہ میں زبر بہاؤ یا آپ اسٹریم کسی بھی ایسے مقام کی جانب اشارے کو کہتے ہیں کہ جو کسی بہاؤ (دریا یا ندیا وغیرہ) کے منبع کی جانب دیا جاتا ہو یعنی وہ مقام جہاں سے کوئی دریا نکلتا ہو یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ وہ مقام جو اس مقام سے اوپر کی جانب ہو کہ جہاں بہتے پانی کا مشاہد کھڑا ہو اسے زبر بہاؤ کہا جاتا ہے۔ اسی تصور یا مفہوم میں رہتے ہوئے زبربہاؤ کا لفظ مندرجہ ذیل شعبہ جات علم میں آتا ہے۔
- زبربہاؤ (سالماتی حیاتیات) ---- upstream in molecular biology
- زبربہاؤ (شمارندی علوم) ---- upstream in computer science
- زبربہاؤ (حیاتی کیمیاء) ---- upstream in biochemistry