سل کرک، مینی ٹوبا
Appearance
سل کرک کا شہر مغربی کینیڈا کے صوبے مینی ٹوبا میں واقع ہے اور صوبائی دارلخلافے ونی پگ سے 22 کلومیٹر شمال مشرق میں دریائے سرخ کے کنارے آباد ہے۔ 2006 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی کل آبادی 9515 افراد ہے۔ یہاں کی معیشت کے اہم ستونوں میں سیاحت، مقامی سٹیل مل اور ذہنی امراض کے علاج کا ایک بڑا مرکز شامل ہیں۔ ہائی وے نمبر 9 شہر کو ونی پگ سے ملاتی ہے۔ کینیڈین پیسیفک ریلوے بھی یہاں کام کرتی ہے۔