سپرشی جزیرہ
سپر شی جزیرہ ایک خاتون کی ملکیت ہے اور یہ صرف خواتین کے لیے مخصوص ہے۔ 8.4 ایکڑ پر مشتمل جزیرے کو امریکی کاروباری شخصیت کرسٹینا روتھ نے خریدا ہے جو ٹیک کنسلٹنگ کمپنیکی سابقہ مالک ہے۔ [1]
روتھ نے 2016 میں اپنی کمپنی کو فروخت کیا[2]۔ 65 ملین ڈالر ریونیو میں اور جزیرے کو 2017 میں خریدا تاکہ اسے صرف خواتین کے لیے مختص کیا جا سکے۔ یہ جزیرہ 23 جون 2018 کو سپر شی کمیونٹی کے لیے کھلا تھا۔[3]
یہاں کی جانے والی سرگرمیوں میں یوگا ، مراقبہ اور پیدل سفر کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزا بات چیت اور مباحثے شامل ہیں۔ سپر شی جزیرہ پہلے سپر شی کمیونٹی کا ہوم بیس تھا - اس وقت 122 ممالک کی 8،000 سے زائد خواتین پر مشتمل تھیں - تاہم ، اب اس کا صدر دفتر امریکا میں ہے۔ [4] [5]
جائزہ
[ترمیم]ایک ہفتہ طویل قیام کی قیمت 4،600 یورو ہونے کی وجہ سے اس جزیرے نے دنیا بھر میں میڈیا کی توجہ حاصل کی ہے۔[6]
2018 میں ، ممکنہ مہمانوں کو تنظیم کی ویب گاہ کے ذریعے سخت انتخابی عمل سے گذرنا پڑا ، جس میں روتھ مہمان کی شخصیت کو جانچا کرتی تھیں ۔ [7]
یہی وجہ ہے کہ کچھ ناقدین نے اس منصوبے کو "امیرانہ" قرار دیا [8] تاہم روتھ نے اس تنقید کو یکسر مسترد کیا۔[9][10]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ This woman went from running a $45 million company to buying a private island in Finland open only to women The Independent UK
- ↑ Sarah Berger۔ "After working in a world of 'tech bros,' this woman founded a female-only island"۔ CNBC۔ اخذ شدہ بتاریخ April 15, 2018
- ↑ Laura Begley Bloom۔ "This Woman Bought Her Own Island Paradise. No Men Allowed."۔ فوربس (جریدہ)۔ اخذ شدہ بتاریخ July 31, 2018
- ↑ Catherine Nixey۔ "SuperShe Island: the holiday where men are banned"۔ Financial Times۔ اخذ شدہ بتاریخ July 17, 2018
- ↑ Isis Briones۔ "The Empowering Kehlani-Approved App You Have To Download ASAP"۔ فوربس (جریدہ)۔ اخذ شدہ بتاریخ December 3, 2019
- ↑ Kati Pohjanpalo۔ "A $4,600 Ticket to Networking Excludes All Men, and Some Women"۔ بلومبرگ ایل۔پی۔۔ اخذ شدہ بتاریخ July 1, 2018
- ↑ Arwa Mahdawi (2018-07-03)۔ "A women-only private island is not empowering – it is elitist"۔ دی گارڈین۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2018
- ↑ SuperShe Island: Women-only luxury retreat opening in Finland سی این این
- ↑ Laura Klingberg (2018-08-06)۔ "Kristina Roth är en målmedveten superkvinna som ogillar att tala om pengar"۔ Västra Nyland (بزبان السويدية)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اگست 2018
- ↑ Merin Curotto (2018-07-09)۔ "Welcome to SuperShe Island, Where Men Are Banned and Flowers Are Dinner"۔ Observer۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مارچ 2019