سید شاہ حبیب الحق عمادی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رونق عظیم آباد سید شاہ حبیب الحق عمادی خانقاہ عمادیہ قلندریہ کے ساتویں سجادہ نشیں ہیں۔

پیدائش[ترمیم]

آپ کی ولادت 28؍رمضان المبارک بروز جمعہ 1295ھ کو ہوئی۔

نام[ترمیم]

سید شاہ حبیب الحق اورتاریخی نام صابر بخت ہے۔

القابات[ترمیم]

مرجع الفضلاء

رونق عظیم آباد

حبيب الاولیاء

تعلیم[ترمیم]

ابتدائی کتابیں بیشتر اپنے والدماجد شاہ رشید الحق سے پڑھیں اور متوسطات مولوی حفیظ اللہ اور مولوی حکیم علی حیدر اور مولوی عبد اللہ سے پڑھیں، ہدایہ آخریں، صدرا، شمس بازغہ، حمد اللہ، قاضی مبارک، زوائد ثلاثہ،شرح چغمنی، شرح مواقف، توضیح تلویح، مسلم الثبوت، صحاح ستہ من اولہم الی آخر ہم، محمد کمال محدث بہاری علی پوری سے پڑھیں۔12؍ ربیع الاول 1318ھ کو مولانا محمد کمال نے آپ کے سر پر دستارفضیلت باندھی۔

بیعت[ترمیم]

28؍شوال 1311ھ کو بروز عرس چراغ عظیم آباد مولانا حافظ سید شاہ محمد نصیر الحق سے آپ کی بیعت ہوئی اور اسی وقت اجازت و خلافت تفویض ہوئی۔ شاہ رشید الحق کے وصال کے چوتھے دن شاہ محمد حبیب الحق کی سجادہ نشینی ہوئی آپ کی شخصیت صبر و توکل کا پیکر تھی۔ دنیاوی جاہ و منصب کو کبھی خاطر میں نہ لائے۔ مرید بھی ہر کس و ناکس کو نہیں کرتے تھے۔ احکام شریعت کے سخت پابند تھے۔

تالیفات[ترمیم]

آپ نے قرآن مجید کے تیسوں پارے کی تفسیر لکھی اور ایک رسالہ آثار قیامت کے نام سے لکھا یہ دونوں شائع ہو چکی ہیں۔

وفات[ترمیم]

25؍رمضان المبارک 1361ھ مطابق 22؍دسمبر 1942ء کو ظہر کے وقت آپ نے رحلت فرمائی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انوار الاولیاء ،حسیب اللہ مختار،صفحہ 143،بساط ادب کراچی پاکستان 2000ء