مندرجات کا رخ کریں

صلابت شرین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

صلابتِ شرین (انگریزی: arteriolosclerosis) ذیلی شریانوں کی سختی یا لچک کی کمی ہے جو عموماً بلند فشارِ خون (Hypertension) یا ذیابیطس (Diabetes mellitus) کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس میں شریانوں کی اندرونی دیواریں ایک طرح سے موٹی ہو جاتی ہیں اور خون کی گذرنے کی جگہ تنگ ہو جاتی ہے۔ ایک وجہ تو ہائیلین (Hyaline) کے جمنے کی ہے جو ایک ہلکی گلابی رنگت کا شفاف مرکب ہے جو عموماً پروٹین سے بنتا ہے۔ ایک دوسری قسم کو قلیل اللچک صلابتِ شرین (Hyperplastic arteriolosclerosis) کہتے ہیں۔ اس میں شریانوں کی اندرونی دیواروں کی جلدی خلیات کی موٹائی بڑھ جاتی ہے۔ یہ گردوں میں زیادہ پایا جاتا ہے اور بنیادی وجہ بلند فشارِ خون ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]