ظفر مسعود

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ظفرمسعود پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیلی وژن کے ایک پرانے اداکار تھے۔

ظفرمسعود نے پاکستان ٹیلی وژن کراچی سینٹر کی مشہورترین سیرئل خدا کی بستی میں نوشہ کا کردارادا کیا تھا۔ خداکی بستی جب دوبارہ بنائی گئی تو نوشہ کا کرداربہروز سبزواری نے ادا کیا۔ اس کے علاوہ ظفر مسعود نے پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور ڈراموں زیر زبر پیش، انکل عرفی، آبگینے، بندش اور کرن کہانی میں کام کرکے بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔ اس کے علاوہ انھوں نے پاکستان ٹیلی وژن لاہور مرکز کی ڈراما سیریز ایک محبت سو افسانے کے چند ڈراموں میں بھی ناقابل فراموش اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔ انھوں نے پانچ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جن میں سے تین فلمیں اردو میں اور دو فلمیں پنجابی زبان میں بنائی گئی تھیں۔ جن میں خاموش نگاہیں بھی شامل تھی جس میں وحید مراد اور روزینہ ہیرو ہیروئن تھے۔ وہ قاہرہ 24 مئی، 1981ء کار حادثے میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں آسودۂ خاک ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]