علی ساحل
علی ساحل ایک نظم گو شاعر اور ایک سہ ماہی ادبی جریدے نظمِ نو کے مدیر اعلیٰ ہیں آپ کی پیدائش پاکستان کے صوبہ سندھ کے ایک چھوٹے سے شہرمحراب پور میں 19 اکتوبر 1982 کو ہوئی، آپ نے بنیادی تعلیم محراب پور سے ہی حاصل کی اور بعد ازاں بسلسلہ روزگار کراچی ہجرت کر گئے اور تا حال وہیں مقیم ہیں، آپ محتلف نجی ٹی وی چینلز میں بطور اسکرپٹ رائیٹر اپنی خدمات انجام دے چُکے ہیں، آپ نے ڈراما سیریل بھی لکھے جو مختلف اوقات میں مختلف نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے۔
2007 میں آپ کا پہلا مجموعہ کلام پیاسی آنکھ سے بہتا پانی شایع ہوا جو ادبی حلقوں میں آپ کی پہچان بنا بعد ازاں ایک سہ ماہی ادبی جریدے نظم نو کے مدیر بھی رہے، آپ اسکرین پلے رائٹنگ کے علاوہ جن اصنافِ ادب پر قلم طراز ہوئے ان میں غزل اور نظم سرِ فہرست ہیں بعد اذاں آپ نے نظم کو ہی اپنا اوڑھنا بچھونا بنا یا۔ آپ جدید اردو نظم میں اپنی منفرد پہچان اور مقام رکھتے ہیں۔[1]