مندرجات کا رخ کریں

غدر (اخبار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
غدر اخبار کا 24 مارچ 1914ء کے شمارے کا سر ورق

غدر (Hindustan Ghadar) (ہندی: हिन्दुस्तान ग़दर، پنجابی: ਹਿੰਦੁਸਤਾਨ ਗ਼ਦਰ) ایک ہفت روزہ اخبار تھا جو غدر پارٹی کے زیر اہتمام شائع ہوتا تھا۔ یہ اخبار غدر پارٹی صدر مقام سان فرانسسکو میں واقع پارٹی کے صدر دفتر یوگنتر آشرم سے شائع کیا جاتا تھا۔ اس کا مقصد ہندوستان کی آزادی کی تحریک کے عسکریت پسند اور قوم پرست گروہ کو آگے بڑھانا تھا، خاص طور پر برٹش انڈین آرمی کے ہندوستانی سپاہیوں کو۔