فضائل سادتنا السادۃ البدریۃ (کتاب)
مصنف | سید احمد بن زینی دحلان مکی شافعی |
---|---|
مترجم | ابو میلاد محمد خرم شہزاد عطاری مدنی |
ناشر | جمعیت اشاعت اہلسنت پاکستان |
بدری صحابہ کرام کے فضائل و مناقب پر مشتمل شیخ الاسلام سید احمد بن زینی دحلان مکی شافعی کی عربی تصنیف ہے۔[1]
کتاب کا نام[ترمیم]
فضائل سادتنا السادۃ البدریۃ
قلمی نسخے[ترمیم]
اس کے تین قلمی نسخے دستیاب ہیں:
- پہلا نسخہ مکتبہ مکۃ المکرمہ میں محفوظ ہے جسے شیخ محمد بن احمد حضراوی نے مؤلف کی حیات میں 1272ھ کو نقل کیا۔
- دوسرا نسخہ مکتبۃ المسجد النبوی الشریف میں محفوظ ہے اسے شیخ محمد بابقی بن سالم حضرمی نے 1319ھ کو نقل کیا۔
- تیسرا نسخہ شیخ عبد الستار دہلوی نے 1307ھ کو نقل کیا۔
اشاعت[ترمیم]
ابو میلاد محمد خرم شہزاد عطاری مدنی کی تحقیق وحواشی کے ساتھ پہلی مرتبہ 1440ھ/2019ء کو جمعیت اشاعتِ اہلسنت کراچی پاکستان سے شائع ہوئی۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ فضائل سادتنا السادۃ البدریۃ (PDF) (1 ایڈیشن)۔ کراچی، پاکستان: جمعیت اشاعت اہلسنت۔ 2019