مندرجات کا رخ کریں

لقمہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لقمہ کا لفظ اردو میں عام طور پر غذا کی اس مقدار کے لیے ادا کیا جاتا ہے کہ جو ایک بار منہ میں ڈالی جا سکتی ہو، کم و پیش اس ہی مفہوم میں ایک اور لفظ نوالہ بھی آجاتا ہے لیکن نوالے کا لفظ لقمے کی نسبت کم وسیع ہے اور زیادہ تر غذا تک ہی محدود دیکھا جاتا ہے۔ لقمہ کا قریب انگریزی متبادل bite آتا ہے اور اس کی جمع لقم (bites) کی جاتی ہے۔