مندرجات کا رخ کریں

لمبے نوٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لمبے نوٹ عرف میگہ بکس 

 پیشہ ورانہ کشتی میں پہلوانوں کی جوڑی تھی 1988میں ٹیڈ ڈیبیاس عرف ملین ڈالر مین اور آندرے دیو پیکر پر مشتمل تھی۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف میں سوانگ بھرنے کے لیے دکھایا گیا کہ 'ٹیڈ ڈی بیاس' نے آندرے دیو پیکر کا معاہدہ 'بوبی ھینن' سے خرید لیا ہے۔ اور آندرے ڈبلیو ڈبلیو ایف پہلوانی کا سب سے بڑا اعزاز جیت کر ٹیڈ کو فروخت کر دے گا۔ مگر ہاگن اور ماچھو مین رانڈی سیواج سے ان کی جوڑی کا مقابلہ پڑ گیا، جو آندرے اور ٹیڈ ہار گئے،یوں لمبے نوٹوں کی جوڑی علاحدہ ہو گئی۔ اور مقابلہ کے بعد دونوں نے اپنی راہ لی۔

پس منظر

[ترمیم]

اتحاد

[ترمیم]

ٹیگ ٹیم جوڑی بنانے سے پہلے آندرے کی ہاگن کے ساتھ ٹسل بن گئی تھی اور آندرے کو ہاگن بطور ڈبلیو ڈبلیو ایف فاتح بالکل اچھا نہیں لگتا تھا۔[1] آندرے نے  پائپرز پٹھ میں ہاگن پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور اس کو مقابلہ کرنے کی دعوت دی، جو مقابلہ ہاگن نے، ریسل مانیہ 3 میں 29، مارچ، 1987کو جیت لیا مگر دشمنی ختم نہ ہوئی .[2].[3]

نومبر 1987، "ملین ڈالر مین" ٹیڈ نے اعلان کیا کہ وہ WWF ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ ہاگن سے خریدنا چاہتا ہے۔[4] مگر ہاگن نے انکار کر دیا اور ٹیڈ کو خوب پچھاڑا۔ ہارنے کے بعد ٹیڈ نے آندرے کے مینجر سے اس کا معاہدہ خرید لیا اور آندرے کو تیار کیا کہ ہاگن کو ہرا کر اعزاز ٹیڈ کے لیے جیت لائے ہیں۔[5]

 فروری 5, 1988 کی نشریات میں آندرے اور ہاگن آمنے سامنے، داؤد ھبنار عرف ڈیوڈ ھیبنر ریفری، آندرے نے ہاگن کو شانہ چت کیا، ریفری نے ایک، دو، تین کیا اور گھنٹی بجی، آندرے نے پیٹی ٹیڈ کو پیش کر دی، شانہ چت ہونے پر ہاگن کا اعتراض اور ریفری کے ساتھ تلخ کلامی، اصل ڈیوڈ ھیبنر کا اکھاڑے میں آکر بہروپئے ریفری پر حملہ۔ ہاگن نے بہروپئے ریفری کو اٹھا کر ٹیڈ اور ویرگل پر پھینک دیا، کہانی بنائی گئی کہ ٹیڈ نے ایک شخص کو پلاسٹک سرجری کے لیے پیسہ دیا تاکہ وہ ڈیوڈ ھیبنر جیسا دکھائی دے۔ یہ تو کہانی تھی لیکن اصل میں وہ ریفری کا جڑواں بھائی تھا۔[6].[2][7]

میگہ پاور جوڑی کے ساتھ جھگڑا

[ترمیم]

متنازع کشتی کے نتیجے میں WWF صدر جیک ٹنی نے اعلان کیا کہ WWF ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن کوئی نہیں رہا اس لیے 14 پہلوانوں کے ساتھ  WrestleMania نمبر چار کا انعقاد ہو گا جس میں نئے چیمپئن کا تعین کیا جائے گا۔[8] ٹورنامنٹ میں آندرے اور ہوگن کا مقابلہ طے کیا گیا۔ اس مقابلے کا فیصلہ دونوں کی نا اہلی پر ہوا اور دونوں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔[9] دوسری طرف آندرے نے ٹیڈ ڈیبیاس کی کشتی کے دوران اس کی مدد کرنا شروع کر دی، جس کے نتیجے میں ڈیبیاس فائنل میچ میں 'ماچو مین، رانڈی ساوج' کے مقابل پہنچ گیا، ہوگن نے آندرے کا زہر توڑنے کے لیے فائنل میں رانڈی کی مدد کی اور ٹیڈ ڈیبیاس کو شکست دلائی۔ [10] اس دشمنی کی وجہ سے آندرے ڈیبیاس کی میگہ بکس کا مقابلہ ہاگن اور ماچو کی میگہ پاور جوڑی سے   پڑ گیا ۔[11]

میچ کے بعد

[ترمیم]

اس میچ  کے اختتام پر ڈبلیو ڈبلیو ایف میں 18 مہینے تک چلنے والا ہوگن اور آندرے کا مصالحہ دار جھگڑا بھی ختم ہو گیا۔ آنے والے دنوں میں آندرے کو ماچو اور جیک رابرٹ سنپولہ سے لڑنا پڑا اور ہوگن نے ڈیبیاس کے ساتھ کشتی کی۔[6]

اگرچہ اس جوڑی کا دورانیہ کم تھا مگر آندرے اور دیبیاس کی جوڑی کو 1989 کی شاہ زور  ٹیگ ٹیم کے طور پر جانا جاتا ہے۔[12]

ریسلنگ میں مزید جانئے

[ترمیم]
  • منتظمین
  • بوبی ھینن
  • ویرگِل
  • ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن
  • WWF چیمپئن شپ (1 بار) – آندرے

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "The Top 22 Matches in WrestleMania History"۔ WWE۔ 11 اکتوبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2008 
  2. ^ ا ب Brian Shields (2006)۔ Main Event: WWE in the Raging 80s۔ Simon & Schuster۔ صفحہ: 57۔ ISBN 1-4165-3257-9 
  3. John Powell۔ "Steamboat - Savage rule WrestleMania 3"۔ SLAM! Sports۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2008 
  4. "WWF Results: 1987"۔ The History of WWE۔ November 17, 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2008 
  5. "Wrestler Profiles: Ted DiBiase"۔ Online World of Wrestling۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2008 
  6. ^ ا ب "WWF Results: 1988"۔ The History of WWE۔ November 17, 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2008 
  7. "Earl Hebner Fired by WWE"۔ SLAM! Wrestling۔ Canadian Online Explorer۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2008 
  8. John Powell۔ "Tournament Spices up WrestleMania 4"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2008 
  9. "WrestleMania IV"۔ Pro Wrestling History۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2008 
  10. "WrestleMania 4: 14 Men, 1 WWF Title, and 4 Different Outfits for Miss Elizabeth"۔ Online Onslaught۔ 01 فروری 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 فروری 2008 
  11. "WrestleMania IV"۔ Kayfabe Memories۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 فروری 2008 
  12. "WWF Superstars"۔ Arcade History۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 فروری 2008