مندرجات کا رخ کریں

لین ڈارلنگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لین ڈارلنگ
ڈارلنگ 1934ء میں
ذاتی معلومات
پیدائش14 اگست 1909
جنوبی یارا، وکٹوریہ، آسٹریلیا
وفات24 جون 1992 (عمر 82 سال)
ڈاؤ پارک، جنوبی آسٹریلیا
بلے بازیبائیں ہاتھ کے بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز
حیثیتبلے باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 147)10 فروری 1933  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ1 جنوری 1937  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 12 100
رنز بنائے 474 5780
بیٹنگ اوسط 27.88 42.50
100s/50s 0/3 16/26
ٹاپ اسکور 85 188
گیندیں کرائیں 162 3075
وکٹ 0 32
بولنگ اوسط 46.93
اننگز میں 5 وکٹ 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0
بہترین بولنگ 3/57
کیچ/سٹمپ 8/0 59/0
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 10 ستمبر 2019

لیونارڈ اسٹیورٹ ڈارلنگ (پیدائش:14 اگست 1909ء جنوبی یارا، میلبورن، وکٹوریہ)|وفات: 24 جون 1992ءڈاؤ پارک، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا،) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1933ء سے 1937ء تک 12 ٹیسٹ کھیلے[1] ڈارلنگ نے ایک بار سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں باؤنڈری پر فیلڈنگ کرنے اور ڈان بریڈمین کا ایک بڑی ہٹ کا کیچ پکڑنے کے لیے خود کو پوزیشن دینے کی کہانی سنائی۔ ان کے مطابق جب گیند ہوا میں تھی،ہجوم اسے کیچ چھوڑنے کے لیے چیخا۔ یہ 1934ء میں نیو ساؤتھ ویلز کے لیے بریڈمین کی آخری اننگز میں ہوا تھا۔ درحقیقت ڈارلنگ نے کیچ لے کر بریڈمین کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ بریڈمین 128 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انھوں نے اوور میں تین چھکے لگائے اور بدقسمتی سے چوتھا مارنے کی کوشش میں کیچ ہو گئے۔

ذاتی زندگی

[ترمیم]

لین ڈارلنگ نے اپنی بیوی فلس ("بوبی") سے 1937ء میں شادی کی۔ ان کی دو بیٹیاں تھیں۔ انھوں نے دوسری جنگ عظیم میں 24ویں آسٹریلین اینٹی ایئر کرافٹ بیٹری کے ساتھ آسٹریلوی فوج میں خدمات انجام دیں[2]

انتقال

[ترمیم]

لیونارڈ اسٹیورٹ ڈارلنگ 24 جون، 1992ء کو ڈاؤ پارک، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا میں جب فوت ہوا تو اس کی عمر 82 سال اور 315 دن تھی۔ [3]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]