لیکچرر
مملکت متحدہ اور آئرلینڈ میں لیکچرر ایک کھلا، میعادی عہدہ ہوتا ہے جو یونیورسٹی یا اسی طرح کے ادارہ جات میں عمومًا ابتدائی کیریئر کی سطح پر پڑھانے، تحقیق کرنے اور تحقیقی گروپوں کی قیادت کرنے والے شخص کو کہا جاتا ہے۔ عام طور سے زیادہ تر لیکچرر اپنے تعلیمی اداروں میں مستقل معاہدے رکھتے ہیں۔ ذمے داری کے حساب سے کھلے طرز کے لیکچرر کا موقف شمالی امریکا کے تعلیمی نظاموں میں اسسٹنٹ پروفیسر یا ایسوسی ایٹ پروفیسر کے مساوی ہے۔ حالانکہ یہ میعادی عہدہ، تاہم مملکت متحدہ میں میعادیں 1988ء سے متزلزل ہو گئی ہیں۔
دیگر ممالک میں، لیکچرر کی اصطلاح عمومًا بے میعادی تعلیمی ماہر کے لیے مستعمل ہے جو یونیورسٹی میں کام کرتا ہو، جسے کل وقتی یا جزوقتی پڑھانے کے لیے مامور کیا گیا ہو، مگر جسے تحقیق کے لیے کچھ ادائیگی نہ ہو۔ ریاستہائے متحدہ امریکا کی زیادہ تر جامعات میں لیکچرر کا خطاب بی ایچ ڈی یا مساوی ڈگری کے حاملین کو ہی دیا جاتا ہے۔
بھارت
[ترمیم]بھارت میں کوئی بھی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے منعقدہ مسابقتی امتحان نیشنل ایلی جیبیلیٹی ٹسٹ پاس کر کے لیکچرر کے عہدے کے لیے انٹرویو کے لیے جا سکتا ہے۔
یہ عہدہ ریاستہائے متحدہ امریکا کے اسسٹنٹ پروفیسر کے مساوی ہے۔ یہ اصطلاح وسیع الاستعمال نہیں ہے اور کچھ یونیورسٹییاں لیکچرر/ریڈر/پروفیسر خطابات استعمال کرتی ہیں جبکہ کچھ دیگر اسسٹنٹ پروفیسر/ ایسوسی ایٹ پروفیسر/ پروفیسر خطاب استعمال کرتی ہیں۔