مبحث الاذان
Appearance
ایک صدی پہلے لکھی گئی یہ کتاب جمعہ کی اذان ثانی کے خارج مسجد ہونے سے متعلق ہے جس کو تاج العلما اولاد رسول سید شاہ محمد میاں قادری برکاتی مارہروی قدس سرہ نے 1333ھ میں تحریر فرمایا یہ کتاب تقریباً نایاب ہو چکی تھی اس کو تلاش کرکے ترتیب جدید اور تخریج و تسہیل کے ساتھ کمپوز کروا کے جدید طریقہ پر بریلی شریف کے مشہور اشاعتی ادارہ "المکتب النور" سے 1434ھ میں عرس رضوی کے مبارک موقع پر شائع کیا گیا، اس کتاب کی ترتیب و تخریج کا کام مفتی محمد راحت خان قادری مدرس و مفتی دار العلوم فیضان تاج الشریعہ بریلی شریف نے انجام دیا۔