معکوس تصویر
معکوس تصویر (انگریزی: Mirror image) ایک ایسی تصویر ہے جو کسی شے کی ہو بہ ہو عکاسی کرتی ہے، مگر وہ الٹے ہوئے انداز میں دکھائی پڑتی ہے۔ یہ کئی بار کئی صورتوں میں دیکھنے میں آتا ہے۔ ان میں سے ایک اس وقت دیکھنے میں آتا ہے جب کوئی تصویر، عمارت یا شخص کسی آبی ذخیرے کے رو بہ رو کھڑا ہو اور اس کا عکس پانی پر پڑ رہا ہوتا ہے۔ اس سے ہوتا یہ ہے کہ پانی میں عکس سر سے پاؤں کی بجائے پاؤں سے سر تک دکھائی پڑتا ہے۔ یہی کچھ کیفیت اس وقت بھی دیکھنے میں آتی ہے جب چیزیں آئینے کے رو بہ رو رکھی جاتی ہیں وہ معکوس انداز میں دکھائی پڑتی ہیں۔
مجازی معنے
[ترمیم]جدید استعمالات میں معکوس تصویر مجازی طور پر بھی کثیر الاستعمال ہے۔ اس استعمال میں کسی کیفیت یا شبیہ کی الٹی کیفیت کا بیان کرنا مطلوب ہے۔ مثلًا ماہرین تعلیم اس بات پر غور کرتے ہیں کہ لڑکے تعلیم میں لڑکیوں سے کمزور ہیں یا اسے اُلٹ کر دیکھیں تو لڑکیاں تعلیم میں لڑکوں سے زیادہ اچھے نتائج لا رہی ہیں۔ ہر دو پہلو سے لڑکوں کی معکوس تصویر ابھرتی ہے۔ ایسا کیوں ہو گیا ہے؟۔ یہ ایک فکرانگیز ہی نہیں بلکہ دردانگیز بات بھی ہے۔ اب یہ بات نئی بھی نہیں رہ گئی ہے۔ اس پر کئی برسوں سے تمام نکات پر مباحثے بھی ہو رہے ہیں اور مداوے بھی پیش کیے جاتے رہے ہیں۔ مگر ہنوز یہ عارضہ دور نہیں ہو پایا ہے کیونکہ جو مریض ہے اسے ہی فکر کم ہے دوا یا علاج کی۔یعنی لڑکوں کی عملی زندگی۔ سماج لڑکیوں کی جانب سے مطمئن ہیں بلکہ خوش ہیں مگر دوسری جانب قوم کی اصل توانائی یعنی لڑکوں کو کافی کمزور پاتے ہوئے متفکر بھی ہیں۔ اور اس کے منظر نامہ کا خردبینی معائنہ کرکے اسباب کا پتہ لگانے کی کوشش میں ہیں۔[1]