مہان کوش
گرشبد رتناکر مہان کوش المعروف مہان کوش (پنجابی:ਮਹਾਨ ਕੋਸ਼ )، کانھ سنگھ نابھہ کا تصنیف کردہ پنجابی انسائیکلوپیڈیا یا ڈائریکٹری ہے۔[1][2][3] تقریباً 14 سال کی تحقیق کے بعد کانھ سنگھ نے 1926 میں اس کتاب کو مکمل کیا اور 1930 کو چار جلدوں میں سدرشن پریس، امرتسر نے اس کو شائع کیا تھا۔اس کتاب میں سکھ ادب ، تاریخ، پنجابی زبان اور ثقافت سے متعلق الفاظ کے معانی ایک سلسلہ وار انداز میں درج کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے یہ نہ صرف سکھ دھرم بلکہ پنجابی زبان و ادب کا بھی علمی منبع بن گئی ہے اور حوالہ نگاری کے میدان میں اس کا مقام بہت اونچا ہے۔
20 مئی، 1912 کے دن بھائی کانھ سنگھ نابھہ نے اپنے شاہکار 'مہان کوش' کی تیاری کا منصوبہ شروع کیا جو آج سکھوں کا ایک اہم انسائیکلوپیڈیا ہے۔ مہان کوش تیار کرنے میں 14 سال کا عرصہ صرف ہوا۔ اس کا سارا خرچ مہاراجا بھوپندر سنگھ (پٹیالہ) نے دیا تھا۔ اس نے اس مقصد کے واسطے بھائی کانھ سنگھ نابھہ کو مسوری میں ایک کوٹھی دی اور پورا عملہ بھی دیا جس کا خرچہ پٹیالہ ریاست دیا کرتی تھی۔ بعد میں اس کی چھپائی بھی پٹیالہ ریاست کی طرف سے ہی کی گئی تھی۔
بھائی کانھ سنگھ کا ‘مہان کوش’ پنجابی کے فروغ پر ایک بے مثال تخلیق ہے۔ سکھ دھرم کے لیے اس کی خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ ٹکسالی سکھ گرنتھوں میں شامل الفاظ کے معانی کا ایک ذخیرہ ہے۔
مہان کوش میں گور مکھی حروف تہجی کی ترتیب سے سکھ دھرم ، تاریخ اور پنجابی زبان و ثقافت کے 64,263 الفاظ، اصطلاحات و عنوانات مندرج ہیں۔ہر لفظ یا اصطلاح کے ضمن میں اس کے مختلف معانی اس کے موقع استعمال اور پس منظر و سیاق و سباق کلمات کے تحت درج کیے گئے ہیں جن کی مزید تشریح حواشی کے ساتھ بھی کی گئی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "مہان کوش دا ترجمہ اتے پنر-پرکاشن"۔ پنجابی ٹربیون۔ اکتوبر 28، 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 16، 2012
- ↑ "سکھ قوم دے مہان ودوان اتے دسم گرنتھ"۔ سکھ رستہ۔ 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 16، 2012 روابط خارجية في
|publisher=
(معاونت) - ↑ "گربانی وچ پورانک کہانیاں (قشط نن: 30)"۔ فتح پبلیکیشنز۔ اخذ شدہ بتاریخ اگست 16، 2012 روابط خارجية في
|publisher=
(معاونت)[مردہ ربط]