مندرجات کا رخ کریں

میاں محمد بوٹا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میاں محمد بوٹا پنجابی زبان کے مشہور شاعر ہوئے ہیں۔

نام[ترمیم]

میاں محمد بوٹا جو محمد بوٹا گجراتی کے نام سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ ان کا تعلق گجرات(پنجاب) , پاکستان سے تھا

ولادت[ترمیم]

میاں محمد بوٹا گجرات شہر کے محلہ کٹڑہ شالبافاں میں 1843ء میں پید ا ہوئے والد کا نام میاں لسو تھا جو کشمیر سے ہجرت کر کے یہاں آئے تھے۔

سماجی حیثیت[ترمیم]

پہلے شالبافی کا کام کرتے پھر عطاری کی دکان کھولی جو اہل ذوق کا مرکز بھی تھی۔گجرات میونسپلٹی کے 27 سال تک بلال مقابلہ ممبر منتخب ہوتے رہے۔ علامہ اقبال اور کریم بی بی کا جب نکاح ہوا تو اس نکاح کے یہ گواہ تھے۔

تالیفات[ترمیم]

  • قصہ شہزادی بلقیس، ،1916ء،
  • وفات نامہ سرورِ کائنات
  • جنگِ امامین
  • میر بہشت،
  • مرزا صاحبہ، 1868ء،
  • چندر بدن
  • پنج گنج ،(سی حرفیاں)، 1874ء،
  • قصہ شیریں ف رہاد،، 1872 ء [1]

وفات[ترمیم]

16 ستمبر 1919ء کو وفات پائی اور قبرستان بھٹیاں میں مدفون ہیں۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Bio-bibliography.com - Authors
  2. خفتگان خاک گجرات،ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ،صفحہ 204،سلیچ پبلیکیشنز گجرات