مندرجات کا رخ کریں

میرزا قمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میرزا ابو القاسم بن محمد حسن شفتی قمی (1150۔1231 ہجری) میرزا قمی کے نام سے معروف، بارہویں اور تیرہویں صدی ہجری کے شیعہ مراجع تقلید میں سے ہیں۔

میرزای قمی بعض قاجاری بادشاہوں کے معاصر تھے اور وہ انھیں عوام کے ساتھ مدارا اور ان کو اسلام کی اتباع وپیروی نصیحت کرتے تھے۔ آپ کی دیگر سنہری کارناموں میں سے نماز جمعہ اور جماعت کے اقامہ کو شمار کیا جا سکتا ہے۔

ان کی مہم ترین تالیف القوانین نامی کتاب ہے اسی سبب سے انھیں صاحبِ قوانین کا لقب دیا گیا ہے۔ حجیت ظن مطلق، شے واحد شخصی میں امر و نہی کا اجتماع، مجتہد کے فتاوی کے مطابق مقلدین کے لیے قضاوت کا جواز، آپ کے خاص فقہی آرا میں سے تھے۔

ولادت اور ابتدائی زندگی[ترمیم]

میرزا قمی سن 1150 ہجری میں بروجرد سے 12 کیلو میٹر کے فاصلہ پر چابلق علاقہ کے ایک قریہ درہ باغ میں پیدا ہوئے اور سن 1231 ہجری میں آپ نے قم میں وفات پائی اور قم کے شیخان نامی قبرستان میں دفن ہوئے۔ آپ کے سنہ ولادت کو 1151 ق اور 1153 ہجری اور سنہ وفات کو 1233 ہجری میں بھی کہا گیا ہے۔

آپ کے والد فومن کے علاقہ شفت کے باشندہ تھے جنھوں نے جوانی میں اصفہان کے حوزہ علمیہ میں درس پڑھنے کے بعد چابلق کے علاقہ میں سکونت اختیار کر لی تھی۔

حوالہ جات[ترمیم]